شیلندر کمار نے پنچایت پترا میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیامعائینہ
راجوری انفوپرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار نے بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پترا پنچایت میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائینہ کیا۔جی ڈی سی بلڈنگ ٹھنڈا پانی کے دورے کے دوران ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی نے بتا یا کہ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 18.58 کروڑ روپے ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی عمارت پر کام مکمل ہے جبکہ متعلقہ کام جاری ہے۔شیلندر کمار نے پانی سپلائی سکیم پترا کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر جل جیون مشن کے تحت 5.13 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ی دی گئی ہے ۔ ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی نوشہرہ نے بتایا کہ ایک بار مکمل ہونے والے پروجیکٹ سے تقریباً 3,600 اَفراد مستفید ہوں گے ۔وِزٹنگ آفیسر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں اور معیاری پیرا میٹروں کی پاسداری کریں تاکہ عوام الناس کو ضروری فوائد فراہم کئے جاسکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے عوام او رپی آر آئی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِس پروگرام میں ضلع کے لوگوں او رسرکاری اَفسران کو دیہی علاقوں میں مساوی ترقی مشن کو پہنچانے کی مشترکہ کوشش میں شامل کیا گیا ہے ۔ اِس کے علاوہ مختلف سطحوں پر مختلف مسائل پر رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔اُنہوں نے اَپنے علاقوں کی مجموعی ترقی میں پی آر آئی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اَپنے علاقوں کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اَفسران کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کریں ۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ منصوبوں کی نگرانی کریں اور مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کی تیز رفتار ترقی کے لئے وقف کوششیں کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بہت سے اہم ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کئی پر کام جاری ہے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے منریگا کے تحت ایک لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہونے والے ماوا میں ایک تالاب کا بھی معائینہ کیا۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ اے ڈی سی سندر بنی وِنود کمار بہنال ، اے سی ڈی وِجے کمار ، ایگزن جل شکتی نوشہرہ بشیر محمد ، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی نوشہرہ وِکرم سنگھ اور دیگر اَفسران بھی تھے۔






