حکومت تاریخی غلطیوں کو درست کررہی ہے ۔ نریندر مودی
سرینگریکم نومبرسی این آئیوزیر مودی نے کہا کہ گووند گرو جیسے مجاہدین آزادی بھارت کی روایات اورآدرشوں کے نمائندے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماضی، حال اور مستقبل قبائلی سماج کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی لڑائی کی تاریخ قبائلی افراد کی شجاعت کی داستان سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہقبائلی برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو آزادی کے بعد لکھی گئی تاریخ میں ا±ن کاصحیح مقام نہیں ملا۔ مودی نے کہا کہ آج ملک دہائیوں پرانی غلطی کو دور کررہاہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودینے آج راجستھان کے بانسوار ضلع میںمنگہار پہاڑی پر آزادی کی لڑائی کے غیر معروف قبائلی سورماو¿ں اور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے Bhil کے مجاہدآزادی گووندگرو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں انہوں نےایک عوامی پروگرام ’مان گڑھ دھام کی گورو گاتھا‘ میں شرکت کی اور Bhil آدیواسیوں اور خطے کے دوسرے قبائلی افراد کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر مودی نے کہا کہ گووند گرو جیسے مجاہدین آزادی بھارت کی روایات اورآدرشوں کے نمائندے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ماضی، حال اور مستقبل قبائلی سماج کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی آزادی کی لڑائی کی تاریخ قبائلی افراد کی شجاعت کی داستان سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہقبائلی برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو آزادی کے بعد لکھی گئی تاریخ میں ا±ن کاصحیح مقام نہیں ملا۔ مودی نے کہا کہ آج ملک دہائیوں پرانی غلطی کو دور کررہاہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس مہینے کی 15 تاریخ کو ملک بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس منائے گا۔ انہوں نے اپنی سرکار کے ا±ن اقدامات کابھی ذکر کیا جو قبائلی برادریوں کی بہبود کے لیے کئے گئے ہیں۔ اِس پروگرام کااہتمام ثقافت کی وزارت نے کیا تھا۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات کے وزرائے اعلیٰنے اِس پروگرام میں شرکت کی۔ آزادی کی لڑائی کے دوران Bhils اور دوسرے قبائلی افراد نے برطانوی سامراجسے لوہا لیا۔ 17نومبر 1913 کو گووند گرو کی قیادت میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ Bhils مان گڑھ پہاڑی پر اکٹھا ہوئے۔برطانوی سامراج کے سپاہیوں نے اِس اجتماعپر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار 500 قبائلی افراد شہید ہوگئے۔جب وزیراعظم مودی 2012 میں گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو گجرات سرحد پر مان گڑھ دھام کےمقام پر ترقیاتی کام کئے گئے۔






