پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نے عوام کےساتھ کی بات چیت
بھدرواہانفومہتواکانکشی بیک ٹو ولیج پروگرام 4 ( B2V4 ) کے چوتھے مرحلے کا تیسرا مرحلہ 79 پنچائتوں میں اختتام پذیر ہوا ، جبکہ ڈی ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن کی مجموعی نگرانی میں 10 پنچائتوں میں راو¿نڈ فور /آخری دور شروع ہوا ۔ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) ایچ راجیش پرساد ، جو بھدرواہ بلاک کی چنتا پنچائت کیلئے بی ٹو وی فور کے تحت وزٹنگ آفیسر ہیں ، یہاں پہنچے ، جہاں انہوں نے مختلف محکموں اور ایس ایچ جیز کے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے جے جے ایم کے تحت 249.16 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم شنکوجا کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے پنچائت چینوٹ میں ٹائل کے کام کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے استفادہ کنندگان میں محکمہ باغبانی کے پاور ٹیلر ، واٹر ہارویسٹنگ ٹینک اور پاور اسپرے کے منظور شدہ خطوط تقسیم کئے ۔ انہوں نے بے روز گار نوجوانوں کو پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت منظور شدہ خطوط بھی سونپے تا کہ وہ اپنا ذریعہ معاش شروع کر سکیں ۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ بھدرواہ میں بزرگ شہریوں کو کیرم بورڈ دیا ۔ انہوں نے چنتا پنچائت کے سرپنچوں ، پنچوں اور عام لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو بھی سنا ۔ انہوں نے اٹھائے گئے مسائل پر یقین دلایا کہ انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا تا کہ ٹھوس حل /نتیجہ تک پہنچ سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈاک بنگلو بھدرواہ سے ضلع انتظامیہ کی ایک منفرد پہل اے ڈی بی ایچ یو ٹی ڈوڈہ کا بھی آغاز کیا ، ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے اس پہل کے بارے میں بریفنگ دی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے یقین دلایا کہ وہ علاقے میں معاشی اور سماجی خوشحالی لانے میں اپنی ہر طرح کی مدد کرنے پر خوش ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج رات پنچائت میں قیام کریں گے اور کل پنچائت میں خصوصی گرام سبھا اور دیگر طے شدہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ۔






