جی اے ڈی اور ڈی آئی پی آر نے بھرشٹا چار مکت بھارت ‘ پر نکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا
جموںانفوجنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) نے ویجی لنس بیداری ہفتہ 2022ءکے منانے کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کے اِشتراک سے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں ” بھرشٹار مکت بھارت “ پر نکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، سیکرٹری کان کنی امیت شرما ،سینئر اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اِس معلوماتی تقریب کے اِنعقاد پر منتظمین کو شاباشی دی جس سے یقینا شرکا کو فائدہ ہوگا۔اُنہوں نے معاشرے کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچانے کے لئے متعلقہ موضوعات پر ایسی تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے بالخصوص موجودہ دور میں اس طرح کی تقریبات کے مشاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،” صرف کورپشن سے پاک معاشرہ ہی معاشی، سیاسی او رسماجی طور پر پروان چڑھ سکتا ہے ۔اِس لئے اس طرح کے ایونٹ مزید اہمیت کے حامل ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ مختلف سطح پر پورے جموںوکشمیر یوٹی میں منایا جارہا ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام طبقات مستفید ہوں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جی اے ڈی نے کل جموں اور سری نگر کے سول سیکرٹری میں بھی اِسی طرح کے پروگرام کا اِنعقاد کیا تھا جس میں مختلف سکولوں کے طلباءجنہیں ویجی لنس ایمبسیڈر کے طورپر نامزد کیا گیا تھا ، نے شرکت کی۔اُنہوں نے اِس ویجی لنس بیداری ہفتہ کے ایک حصے کے طورپر سول سیکرٹریٹ جموں ، سری نگر کے اہلکاروں اور اَفسران میں پمفلٹ تقسیم کئے۔اِس مہم میں جن سکولوں نے حصہ لیا ان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کنال روڈ اور جموں کا ایس آر ایم ایل ہائیرسکینڈری سکول شامل ہیں او رجن سکولوں نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں مہم میں حصہ لیا ان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ اور گورنمنٹ ایس پی ہائیر سکینڈری سکول سری نگر شامل ہیں۔






