Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

امیت شرما نے جموںوکشمیر میں کان کنی شعبے سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا

by Indian Times
04/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امیت شرما نے جموںوکشمیر میں کان کنی شعبے سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا
جموںانفوسیکرٹری محکمہ کان کنی امیت شرما نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں کان کنی شعبے سے متعلق مختلف اَمور کے بارے میں کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران اور محکمہ کان کنی کے تمام شراکت داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اور مائننگ اوپی بھگت، جوائنٹ ڈائریکٹرا ن جی اینڈ یم جموں/ کشمیر ، تمام ڈسٹرکٹ منرل اَفسران ، لیسیز ، کولہو یونٹ اور اینٹوں کے بھٹہ ہولڈروں کے نمائندے ، ایم ڈی ایل ہولڈروں کے علاوہ کان کنی اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔سیکرٹری نے محکمہ کان کنی کے تمام شراکت داروں یعنی سٹون کرشر یونٹ ہولڈروں ، مائننگ لیسیوں ، اینٹوں کے بحتے ہولڈروں ، منرل ڈیلر ہولڈروں کے لئے ہر قسم کے خام اور تیار مال کی ٹرانسپورٹیشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وزنی پلوں کی تنصیب کے لئے مشورے کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزنی پلوں کو معدنیات کی خرید فروخت اور ٹرانسپورٹیشن میں اِنتہائی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ سے تیار کردہ اِی ۔ مارکیٹ پلیس / اِی۔ چالان ویب پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر انوائرنمنٹ امپیکٹ اسسمنٹ اَتھارٹی کے وضع کردہ تازہ فارمیٹ کے مطابق نئے تراشے گئے مائنرمنرل بلاکوں اور اِی ۔ آکشنڈ مائنر منرل بلاکوں کے سلسلے میں سنگل وِنڈو سسٹم کے تحت شراکت داروں محکمہ کے پاس زیر التوا¿ این او سیز کا اِجرا¿ اور شراکت دار محکموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی اِی۔ نیلامی کے بارے میں بروقت کارروائی کی جاسکے۔سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مختلف عمل آوری ایجنسیوں کی طرف سے درکار شارٹ ٹرم پرمٹ کے اجرا¿ سے متعلق مسائل کو حل کریں تاکہ قومی اہمیت کے متعدد منصوبوں جیسے رِنگ روڈ ، ایکسپریس وے اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت ریاستی ملکیت کے دیگر منصوبوں پر تعمیراتی کاموں میں سہولیت فراہم کی جاسکے۔میٹنگ میں قومی اہمیت کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں مصروف مختلف سرکاری محکموں کی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعے اِستعمال کئے جانے والے میٹریل کے لئے جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دئیے جانے والے رائیلٹی کلیئر نس سر ٹیفکیٹ سے متعلق اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ریاستی خزانے کو نقصان سے بچاجاسکے۔میٹنگ میں لیسیز ، کولہو یونٹ اور اینٹوں کے بھٹہ ہولڈروں ، ایم ڈی ایل ہولڈروں وغیرہ کے نمائندوں نے بھی اَپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔اِس سے قبل ڈائریکٹرجیالوجی اینڈ مائننگ نے میٹنگ کو مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے کام اور مائننگ سیکٹر کے زیر اِلتوا¿ مسائل کو جلد نمٹانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت زراعت و بہبود کساناں نے فروٹ منڈی سوپور کا دورہ کیا

Next Post

سامون نے B2V4 کے آخری مرحلے کے دوران لولاب کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سامون نے B2V4 کے آخری مرحلے کے دوران لولاب کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ

سامون نے B2V4 کے آخری مرحلے کے دوران لولاب کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS