Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بیک ٹو ولیج 4 کے آخری دن روہت کنسل نے ہٹ پنچائت کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ

by Indian Times
04/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بیک ٹو ولیج 4 کے آخری دن روہت کنسل نے ہٹ پنچائت کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ
کٹھوعہ انفوبیک ٹو ولیج 4 کے اختتامی دن پرنسپل سیکرٹری اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے کٹھوعہ ضلع کے پنچائت ہٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تا کہ سرکاری اسکیموں کے نفاذ اور پنچائتوں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جا سکے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بسوہلی اجیت سنگھ کے علاوہ متعلقہ ضلع اور سیکٹورل افسران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے دن بھر بیک ٹو ولیج 4 کی کارروائی کے دوران دون میں ایگریکلچر سیڈ اسٹور کا افتتاح کیا ، بابا بالک ناتھ مندر کے قریب آر ڈی ڈی کے کاموں کا آغاز کیا اور راشن ڈپو ، آنگن واڑی مراکز ، پرائمری اسکول دون کے کھیل کے میدان سمیت مختلف وارڈوں اور سہولیات کا معائینہ کیا ۔ اس کے علاوہ گرے پرویش تقریب میں بھی شرکت کی جہاں پی ایم اے وائی مستحقین کو مکانات الاٹ کئے گئے ۔ قبل ازیں روہت کنسل نے بال سبھا کے دوران بچوں سے بات چیت کی اور پنچائت میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے جی ایچ ایس ایس ہٹ میں ڈیبیٹ ، کبڈی ، والی بال ، پینٹنگ کا بھی مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے امبیکا ماتا مندر کے قریب قدرتی آبی ذخائیر کا بھی دورہ کیا تا کہ اس کی بحالی کے دائرہ کار تک رسائی حاصل کی جا سکے ۔ وزٹنگ آفیسر نے بزرگ شہریوں سے بھی بات چیت کی اور بڑھاپے کی پینشن کے اندراج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روہت کنسل نے کہا کہ حکومت نے سرپرست کی ذمہ داری وزٹنگ آفیسر کو سونپی ہے جو پنچائت کے ترقیاتی پروفائل کا باقاعدہ جائیزہ لیتے رہیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج 4 کے تحت پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورہ کیا ختم

Next Post

 شالین کابرا نے سُول پنچایت کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 شالین کابرا نے سُول پنچایت کا کیادورہ

 شالین کابرا نے سُول پنچایت کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS