Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی نے ڈسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلانز کی تشکیل پر پیش رفت کا لیا جائیزہ

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی نے ڈسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلانز کی تشکیل پر پیش رفت کا لیا جائیزہ
سری نگر/09نومبر/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اصغر سامون نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پنچائت سطح کے ہنر مندی کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ضلعی ہنر مندی کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل پر پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں یو ٹی ٹیکنیک کالجز کے پرنسپلز ، ایس ڈی ڈی ، سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی اور دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ ہر ضلع سے ایک مناسب منصوبہ مرتب کیا جائے تا کہ تجارت کے لحاظ سے منصوبہ بندی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے صنعت کی ضروریات اور مقامی نوجوانوں کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے ہر ضلع سے ڈسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلان اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے اور ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئیے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ہنر مندی سے مستفید ہوں ۔ انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں تا کہ ہر ضلع کی دفعات کے مطابق ایک مناسب منصوبہ بنایا جا سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پنچائت علاقوں میں ہنر کی تربیت کا وسیع دائرہ کار ہے کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مختلف شعبوںمیں تربیت دی جا سکتی ہے اور انہیں خود کفیل بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچائت سطح سے ہنر مندی کی منصوبہ بندی نوجوانوں کی بے روز گاری کے خدشات کو کم کرنے میں نمایاں مدد کرے گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموں و کشمیر میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام ( این ٹی ای پی ) کے نفاذ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS