Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا لیاجائزہ
اودھمپورانفو   کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا جو ضلع اودھمپور کے لئے الیکٹورل رول اوبزرو بھی ہیں ، نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کے خصوصی سمری رویژن کے دوران موصول ہونے والے دعوﺅں اور اعتراضات کو نمٹانے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اودھمپور کا تفصیلی دورہ کیا۔میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسر اودھمپور کرتیکا جیوتسنا ، ایس ڈی ایم رام نگر ششیر گپتا ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رفیق احمد جرال ، ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔ابتداً ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گورودیو کمار نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کی خصوصی سمری رویژن کے بعد ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں خصوصی سمری رویژن 2022کی حلقہ وار پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فارم 9،10،اور11 کے تحت درج دعوﺅں اور اعتراضات کی چیک لسٹ کو سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ عوامی جانچ پڑتال کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے اِندراج کے عمل کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی ووٹرغیر رجسٹر نہ رہے ۔ ڈی اِی او اودھمپور نے ضلع میں 15 ستمبر سے 25 اکتوبر 2022 تک منعقدہ خصوصی سمری رویژن کے دوران کی گئی اَپ ڈیٹ کی تفصیلات بھی پیش کیں۔اُنہوں نے تمام نئے اہل رائے دہندوں کے ساتھ آدھار نمبروں کی سیڈنگ کو یقینی بنانے اور نظرثانی شدہ اِنتخابی فہرستوں کو فارم میں تضادات ا ور غلطی سے پاک کرنے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ اِختتام کے بعد جاگرتی اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا او روہاں این جی او کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ بچوں اور بزرگوں سے بھی استفساری گفتگو کی اور اَفسران کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر سیکرٹری نے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ دیتے ہوئے تعلیمی نصاب میں محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مرکز میں دوستانہ اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھیں اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ اَپنے کنبے کی طرح برتاﺅ کریں۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے قیدیوں میں وہیل چیئر ، ہیئر نگ ایڈز ، گلو کو میٹر ، واکنگ سٹک اور گرم کپڑے بھی تقسیم کئے۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے مختلف آنگ واڑی مراکز سمیت وَن سٹاپ سینٹر کا بھی معائینہ کیا اور ان کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس ڈبلیو او کنیکا گپت ا نے او ایس سی کی طرف سے فراہم کردہ مجموعی خدمات پر روشنی ڈالی ۔کمشنر سیکرٹری نے مرکزی اور ریاستی معاونت والی مختلف سکیموں کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پر زور دیا۔ اُنہوں نے فیلڈ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

Next Post

بی جے پی حکومت نے کر گل جنگ لڑنے کے لیے ہندستانی افواج کو پوری طاقت دی /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
10لاکھ نوکریاں دینے پر کام جاری/وزیراعظم مودی

بی جے پی حکومت نے کر گل جنگ لڑنے کے لیے ہندستانی افواج کو پوری طاقت دی /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS