Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر کا جھیری میلہ کا دورہ اور بابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی

by Indian Times
12/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کا جھیری میلہ کا دورہ اور بابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی
جموں  انفو   لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جھیری میلہ کا دورہ کیا او ربابا جیتو کی زیارت گاہ پر حاضری دی۔باباجیتو اور بوا کوڑی کی شہادت کی یاد میں 10روزہ سالانہ تقریب میں ملک کے مختلف حصوں بالخصوص پنجاب ، ہریانہ ، دہلی اور یوپی سے لاکھوں لوگوں کی مجمع دیکھنے کو مل رہاہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک بہت بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بابا جیتو کی زندگی اور قربانی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ باباجیتو کی عظیم قربانی ہم سب کے لئے ایک مشعل راہ ہے ۔ہمارے کسان محنت اوو وقار کی علامت ہےں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک روشن خیال معاشرے کو کمیونٹی کے ساتھ اِنصاف کو یقینی بنانا چاہیے جو اِنسانیت کی خدمت اور پرورش میں اہم کردار اَدا کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جھیری میلہ ہندوستان کے ثقافتی اِتحاد کی علامت ہے اور سماجی اقدار کے دھاگے میں جڑی روایت لوگوں کو ہمارے ورثے ، ثقافت ، فن اور دستکاری کے بارے میں جاننے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا خوش آئند ہے کہ اِس برس میلہ بڑے پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے تاکہ خطے میں سیاحت کو فروغ دیا سکے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ترقیاتی عمل میں حکومت اور عوامی شراکت کی اہمیت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا،” ہمیں کمیونٹی سے چلنے والی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ اِس تاریخی میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کی خاطرسہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مقامی لوگوں ، پی آر آئیز کے اراکین اور معاشرے کے دیگر شراکت داروں کو مل کر ایک اِدارہ جاتی میکانزم بنانا چاہیے۔ “اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ ہر فرد کو مساوی حقوق ، مساوی مواقع او رہرسٹیک ہولڈر کو جموںوکشمیر کی ترقی میں شراکت دار بنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جب ہمارے کسان خوشحال ہوں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر منگلارائے کی زیر قیادت اعلیٰ کمیٹی برائے زراعت کا شت کار برادری کی ترقی کے لئے ایک جامع حل فراہم کرتی ہے اور ہم ضروری اِدارہ جاتی میکانزم اور تعاون کے ساتھ تجاویز کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ملک کو ایک نیا ریزولیوشن دیا ہے جو ہمارے ورثے اور اَپنی ثقافت کو بحال کرے گا ۔اگلے 25 برسوں کا سنہری موقع ہمارے سامنے ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تیز رفتار ترقی کے لئے سماجی اور ثقافتی اتحاد کو مضبوط بنانے میں اَپنا کردار اَدا کرنا چاہیے۔اِس موقعہ پر ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما نے حکومت کی طرف سے زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں کو ترقی دینے ، کاشت کار برادری کو بااِختیار بنانے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔اِس موقعہ پرچیئر مین ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن نے اَپنے خیالات کا اظہار کیا اور جھیر ی میلہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا نے آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں بتایا ۔ جھیری میلے کے دوران کھیلوں او رثقافتی سرگرمیوں کے علاوہ سرکاری سکیموں ، نشا مکت او رسوچھتا مہم کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج تک زائد اَز 6لاکھ عقیدت مند اِس برس کے جھیری میلے میں وارد ہوئے ہیں۔اَپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی زرعی پیداوار کی نمائش کر نے والے محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری محکموں او رمختلف مقابلوں کے فاتحین کو بھی نوازا گیا۔فن کاروں کی جانب سے پیش کئے گئے ثقافتی پرفارمنس اور نکڑ ناٹک نے منشیات کے خلاف بیداری پیدا کی۔اِ س موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ڈی آئی جی ووِیک گپتا ،سابق وزیر سکھ نندن چودھری ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، پی آر آئی نمائندے اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایک قیمتی جان بچانے سے اِنسانیت کی کوئی خدمت نہیں /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

پاکستان میں گھس کر وہاں موجود ملی ٹنٹ کیمپوں کے خلاف کارروائی کی / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

پاکستان میں گھس کر وہاں موجود ملی ٹنٹ کیمپوں کے خلاف کارروائی کی / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS