ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کسانوں کے فائدے کیلئے فلیگ شپ سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا
جموں/14نومبر/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں کسانوں کے فائدے کے لئے فلیگ شپ سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔یہ میٹنگ بالخصوص کسان کریڈٹ کارڈ ، سوئیل ہیلتھ کارڈ اور پردھان منتری کسان ماندھن یوجنا کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی تھی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ کسان کریڈٹ کارڈبنائے جارہے ہیں اور کارڈوںسے کریڈٹ فلو کو بڑھایا جائے ۔اُنہوں نے زور دیا کہ کسانوں کو زیادہ فوائد کے لئے کریڈٹ فلو اور قرضوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع کے لئے کے سی سی کا ایک مربوط پورٹل تیار کیا جائے ۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ اِس پر کام شروع کیا گیا ہے۔اَتل ڈولو نے سوئیل ہیلتھ کارڈوں کے اجرا¿ کی صورتحال کا جائزہ لیا او راُنہیں بتایا گیا کہ اِس سلسلے میں صد فیصد سیچوریشن حاصل کی گئی ہے، کارڈوں کو باقاعدگی سے اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور ان کی اَپ ڈیٹ کا عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو سوئیل ہیلتھ کارڈ کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اِس لئے محکمہ زراعت اور اس ے توسیعی عہد ہ داروں کو بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے پردھان منتری کسان ماندھن یوجنا بیمہ کی تقسیم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں میں اِنشورنس کی تقسیم کے لئے مقررہ وقت کے اہداف دئیے گئے تھے ۔اُنہوں نے اَفسران کو سکیم کے تحت کوریج بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔پی ایم کے ایم وائی ایک سرکاری سکیم ہے جس کا مقصد بڑھاپے کے تحفظ اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے سماجی تحفظ کے لئے ہے۔میٹنگ میںسیکرٹری اے پی ڈی شبنم کاملی ، ڈی جی پلاننگ اے پی ڈی ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال اور ایم ڈی ایگر و سمیت دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔






