Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مرکزی وزارت ڈبلیو سی ڈی اور ڈی ایس ڈبلیو جے اینڈ کے کا سری نگر میں ’ جموںوکشمیر میں تحفظِ اطفال نظام کو مضبوط بنانے ‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

by Indian Times
17/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزارت ڈبلیو سی ڈی اور ڈی ایس ڈبلیو جے اینڈ کے کا سری نگر میں
’ جموںوکشمیر میں تحفظِ اطفال نظام کو مضبوط بنانے ‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد
سر ی نگر انفو         مرکزی وزارتِ خواتین و اطفال ترقی ( ڈبلیو سی ڈی ) نے محکمہ سماجی بہبود ( ڈی ایس ڈبلیو ) جموںوکشمیر حکومت کے اشتراک سے ” جموںوکشمیر میں بچوں کے تحفظِ نظام کو مضبوط بنانے “کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا سماجی بہبود کے اَفسران بشمول ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن اَفسران( ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز) ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹوں کے ممبران اور مشن وتسالیہ کے اَفسران کے ساتھ جموںوکشمیر پولیس کے اَفسران بشمول سپیشل جوینائل یونٹس کے اَفسران کے لئے اِنعقاد کیا۔ڈائریکٹر وزارتِ خواتین واطفال ترقی نویندر سنگھ ، ڈائریکٹر پروگرام سی اے آر اے وزارتِ خواتین و اطفال ترقی جگناتھ پتی ، چیف آف چائلڈ پروٹیکشن ، یونیسیف اِنڈیا سولیڈ ادہیر یرو ، ڈائریکٹر جنرل خواتین و اطفال ترقی جموںوکشمیر میر طارق علی ، مشن ڈائریکٹر مشن وتسالیہ جے اینڈ کے ہرویندر کور ، ورکشاپ کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے سینئر اَفسران ، پراسکیوٹنگ اَفسران ، ضلع سماجی بہبود کے اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔دورانِ ورکشاپ جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ڈبلیو سی ڈی اِندرا مالو نے اَفسران کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 ، جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ( پی او سی ایس او ) ترمیمی ایکٹ 2019 اور پی او سی ایس او رولز 2020پر تفصیلی جانکاری دی۔اُنہوں نے بچوں کے حقوق اور تحفظ اطفال کے مناسب نفاذ میں مختلف ایجنسیوں اور شراکت داروں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کہا کہ یہ ورکشاپ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور دیگر متعلقہ ایکٹ کے مختلف پہلوﺅں پر اَفسران کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر ے گی اور زمینی سطح پر ان کے مو¿ثر نفاذ میں مدد کرے گی۔کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی کوشش اور ذمہ داری ہونی چاہئے کہ ہم مصیبت میں گھرے بچوں کی ہر ممکن مدد کریں ، انہیں معاشرے میں واپس لائیں اور انہیں ہنر مند بنائیں تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔محترمہ شیتل نندا نے ورکشاپ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور بچوں کے تحفظ سے وابستہ تمام شراکت داروں کے باقاعدہ رابطے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو ان کے جائز حقوق مل سکیں اور وہ اچھی طرح اَپنی زندگی گزار سکیں۔ورکشاپ کا اِنعقاد مختلف نشستوں میں کیا گیا جس میں چائلڈ پروٹیکشن سسٹم اور میکانزم کو مضبوط بنانے میں مختلف ایجنسیوں کے کردار پر توجہ دی گئی۔صبح کی نشست میں وزارتِ ڈبلیو سی ڈی کے نمائندے نے مشن وتسالیہ سکیم پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔ ایک سکیم جو بچوں کی نشو و نما کے مختلف پہلوﺅں پر توجہ دیتی ہے۔اِسی طرح وزارتِ ڈبلیو سی ڈی کے سینٹرل اَڈاپشن ریسورس اَتھارٹی ( سی اے آر اے ) کے نمائندے نے اپنانے کے ضوابط 2022 پر ایک مکمل پرزنٹیشن دی جبکہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے افسر کی حیثیت سے ”بچوں کے تحفظ اور نگرانی میں این سی پی سی آر اور ایس سی پی سی آر کے کردار“کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔دوپہر کی نشست میں یونیسیف کے نمائندوں نے ” بچوں کے حقوق اور تحفظ کے فروغ کے لئے یونیسیف کا کردار اور اقدام“ پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اِسی طرح ڈبلیو ایس ڈبلیو جموںوکشمیر کے نمائندے نے ” جموںوکشمیر میں بچوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے“ پر ایک مکمل پرزنٹیشن دی جبکہ جموںوکشمیر پولیس کے نمائندے کے طور پر” جموںوکشمیر میں بچوں کے حقوق ،بچوں کے تحفظ کے نفاذ “ کے بارے میں میں بات کی۔بعد میں ورکشاپ کے اِختتام پر ایک اوپن ہاﺅس ڈسکشن کا بھی اِنعقاد کیا گیا جس کے دوران شرکا¿ نے چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں مختلف سوالات اُٹھائے جن کا وزارتِ ڈبلیو سی ڈی کے اَفسران نے تسلی بخش جواب دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنرکا کنونشن سے خطاب

Next Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے ایم ایس سی ایل کے مسائل کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے ایم ایس سی ایل کے مسائل کا لیاجائزہ

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے ایم ایس سی ایل کے مسائل کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS