Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں وکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے

by Indian Times
23/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں لیکووِڈ نینو یوریا پر آئی ایف ایف سی او کسان کنونشن کا کیااِفتتاح

جموں  انفو     لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنونشن سینٹر میں لیکووِڈ نینو یوریا پر آئی ایف ایف سی او کسان کنونشن کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں او رزرعی سائنسدانوں کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج مستقبل کے لئے کھادوں کو زیادہ پائیدار او رمناسب غذائیت کو یقینی بنانا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نینو یوریا پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھاتا ہے ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتا ہے اور کسان کے منافع میں اِضافہ کرتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ، اعلیٰ فارم اِن پُٹ لاگت، پیداواری صلاحیت ، سماجی و اِقتصادی عوامل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم ایسی پالیسیاں عملارہے ہیں جو مسائل سے نمٹتی ہیں اور مختلف خدشات اور متعدد شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے اور زرعی اِصلاحات دیرپا ترقی کا بہترین علاج ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا،” ہمارے اَقدامات پیداواری صلاحیت میں اِضافہ ، مسابقت ، تفاوت کو دور کرنے ، زیادہ قیمت والی اشیاءمیں تنوع ، زرعی پروسسنگ اور ویلیو چینوں کی توسیع پر مرکوز ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ اور سماج کے درمیان تعلقات بد ل رہے ہیں اور لوگ اور حکومت مل کر کام کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے زور دیا کہ کسانوں اور حکام کو مل کر کام کرنا چاہیے اور زرعی معیشت کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن اور اِصلاحات کو بہتر عملانے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوئیل کنزرویشن اَب ایک عالمی ترجیح ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کے بہتر اِنتظام کے لئے سوئیل ہیلتھ میں سرمایہ کاری کرنا اور دیرپا ترقی کے لئے حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنا ضروری ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِ س بات پر زور دیا کہ کسانوں کی اِنفرادی آمدنی میں گزشتہ دو برسوں میں اِضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی پر اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات کے بعد اِصلاحات کی رفتار تیز ہوئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ساختی اور رویہ کی تبدیلیاں پیداواری کارکردگی ،نئی ٹیکنالوجی کو اَپنانے ، عوامی خدمات کی توسیع اور بنیادی ڈھانچے اور آپریشنز کی مضبوطی میں عکاسی کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے پاس پروسسنگ کی بہت زیادہ صلاحیت ہے ، متعد د زرعی اجناس میں تقابلی فائدہ اور ایف پی اوز اور ایس ایچ جیز سے کسانوں کو پیداوار سے رقم کمانے ، محفوظ معاش اور کسانوں اور مزدوروں کے معیار ِ زندگی کو متحرک کرنے کی گنجائش ہے۔لیفٹیننٹ گورنر آلودگی کو کم کرنے اور فصل کی پیداوار میں اِضافہ کرنے کے مقصد سے لیکووڈ نینو یوریا تیار کرنے کے لئے اِنڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹیو لمٹیڈ ( آئی ایف ایف سی او ) کو مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ لیکووِڈ نینو یوریا جموںوکشمیر کے زرعی شعبے میں مثبت اثر ڈال رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آئی ایف ایف سی او کے اقدامات جیسے نینو یوریا کے اِستعمال کی تربیت ، بیٹری سے چلنے والے سپرے اور سپرے ڈرون اوردیہاتوں کا اعلان کرنا، جموں میں اکل پور اور وادی کشمیر میں وائی کے پورہ گاﺅں کو آئی ایف ایف سی او نینو فرٹیلائزر ماڈل ولیجز قرار دینا اور ہماری زرعی کھیتوںکو زرخیز ی کو بہتر بنانا یقینی طورپر زرخیزی کے تحفظ اور بہتری میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ڈاکٹر منگلا رائے کی زیر قیادت اعلیٰ کمیٹی برائے زراعت کا شت کار طبقے کی ترقی اور زراعت کو آنے والی نسلوں کے لئے پائیدار اور پیداواری بنانے کے لئے مستقبل کاروڈ میپ بالخصو ص روایتی اور اعلیٰ قیمت والی فصلوں سے وابستہ لوگوں کے لئے فراہم کرتی ہے ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ترقی پسند کسانوں میں مراعات اور ایوارڈ تقسیم کئے ۔ مختلف زرعی سکیموں اور کسانوں کو فوائد پہنچانے کے لئے نمائش او رسٹال لگائے گئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے اَپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایف ایف سی او اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے اِشتراک سے جموںوکشمیر میں مرحلہ اوّل میں 140 پی ایم کسان سمردھی کیندر قائم کئے جائیں گے جو کاشت کاری کے لئے ضروری معلومات ، مشورے اور آلات فراہم کریں گے ۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما نے پیداوار میں اِضافہ اور اِن پُٹ لاگت میں کمی سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔منیجنگ ڈائریکٹر اور سی اِی او ، آئی ایف ایف سی او ڈاکٹر یو ایس او ستھی نے زرعی پیداوار میں اِضافے کے لئے نینو یوریا کی اہم خصوصیات اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایف ایف سی او کا شت کار طبقے کی خدمات او ربہبود کے لئے پُر عزم ہے ۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانوں کے ممبران ، آئی آئی ایف سی او کے نمائندے ، محکمہ زراعت کے اَفسران اور سائنسدانوں کے علاوہ مختلف اَضلاع کے کسانوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے گرین فیلڈ ہوائی اڈے ’دونی پولو ہوائی اڈہ ‘ کا کیاافتتاح

Next Post

سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں سپیشل سمری رویژن کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں سپیشل سمری رویژن کا لیاجائزہ

سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں سپیشل سمری رویژن کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS