Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح

by Indian Times
26/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح
جموں/انفو/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک بِکرم چوک جموں میں دیش بھگت یونیورسٹی( ڈی بی یو) منڈی گو بند گڈھ پنجاب کے اشتراک سے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام میگا جاب فیئر کا اِفتتاح کیا۔تقریباً 5,000 اُمید واروں نے آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے اپنا اِندراج کیاجبکہ 25 کے قریب معروف ملٹی نیشنل ، نیشنل اور لوکل کمپنیوں وصنعتوں نے اُمیدواروں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار مہمانِ خصوصی تھے جبکہ مشن ڈائریکر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا ، اے ڈی ڈی سی جموں رمیش چندر ، پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک جموں ارون بنگوترا ، صدر دیش بھگت یونیورسٹی ڈاکٹر سندیپ سنگھ، نائب صدر دیش بھگت یونیورسٹی ڈاکٹر ہرش سدا ورتی اور جموںوکشمیر کے مختلف سرکاری پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹر ی ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اِس جاب فیئر کے انعقاد کے لئے گورنمنٹ پولی تکنیک جموں اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے طالب علم کو ملازمت کی تلاش میں درپیش مختلف چیلنجوں پرروشنی ڈالی اور ان کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ مسلسل محنت او رلگن سے ان چیلنجوں کو نتیجہ خیز مواقع میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ جاب فیئر اُمیدواروںکو ان کی صلاحیت اور تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے روزگار اور ملازمت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر اَپنا ئے گا۔بعد میں ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے تعمیر کردہ سی آئی آئی آئی ٹی ہوسٹل بلاک کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پہلوﺅں،تین سالہ ڈپلوما کورسوں اور محکمہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے سکل ایڈ آن کورسز کے تازہ ترین اَپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جاب فیئر طلباءکے لئے اَپنے مستقبل کے سپانسروں سے ملنے کاپلیٹ فارم ہوگا۔کالج کے پرنسپل نے تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف صنعتوں اور کمپنیوں کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس جاب فیئر کا اِنعقاد 25 معروف ملٹی نیشنل ، نیشنل او رمقامی کمپنیوں جیسے بی وائی جے یوز، ورٹیکس، اِنجینئرنگ اوشن، ڈائیل جسٹ ، ایچ ڈی ایف سی، کالیج دیکھوڈاٹ کام،سافٹ زونِکس ،روڈائیکس سروس پرائیویٹ ، آئی سی آئی سی آئی لمٹیڈ،سے اے ڈی ڈی بینک،ایس ایس ڈیسک،گلوبل،او وائی او،ٹیلی ایکلیرکس ، پرفارمنس، پروٹائم ٹاسکس وغیرہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش سے کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ڈی بی یو نے ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس قسم کے اَقدامات شروع کئے گئے ہیں جہاں طلباءاَپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔اِس موقعہ پر وومنز پالی تکنیک جموں ، گورنمنٹ پالی تکنیک رِیاسی ، گورنمنٹ پولی تکنیک پونچھ، گورنمنٹ پولی تکنیک سانبہ ، گورنمنٹ پولی تکنیک رام بن کے علاوہ پرنسپل آئی ٹی آئی جموں ، سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی آر ایس ایس پورہ اور کالج فیکلٹی اور طلباءبھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے خریف 2023ءکیلئے مائیکرو اِریگیشن اور آبپاشی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل

جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS