Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل

by Indian Times
26/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاتھکا دینے والاعمل5ماہ بعد مکمل
سری نگر/۵۲،نومبر/جے کے این ایس / جموں و کشمیرمیں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کاعمل5ماہ بعد مکمل ہوگیاہے اور حتمی فہرستوں کومقررہ تاریخ 25نومبر بروزجمعے کوسرکاری ویب سائٹ پر شائع کیاجائیگا ۔ ووٹروں کی تعداد تقریباً 7 لاکھ تک بڑھ سکتی ہے،اورجموں وکشمیرمیں رائے دہندگان کی کل تعداد83لاکھ ہونے کاامکان ہے ۔خیال رہے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی آخری تاریخ25نومبر رکھی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں سرکاری ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کی تکمیل کے بعد شروع کی گئی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کاعمل تقریباً 5ماہ کی طویل مشق کے بعد مکمل ہو گیا ہے ۔جموں و کشمیر کے تمام 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کےلئے ضلع انتخابی افسرکے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ تقریباً 13000 ملازمین5ماہ تک مصروف مشق میں شامل تھے۔ الیکشن کمیشن نے یکم جولائی کو جموں و کشمیر کے لئے خصوصی سمری پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا،اور ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی آخری تاریخ25نومبر رکھی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ووٹروںمیں اضافے کی صحیح تعداد انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی تاہم ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ 7 لاکھ تک محدود رہنے کی اطلاعات ہیں۔سال2018میں آخری سمری نظرثانی کے وقت جموں و کشمیر میں 76 لاکھ ووٹرز تھے۔ اور پچھلے تین سالوں میں7 لاکھ ووٹروں کا اضافہ معمول ہے۔ پہلے کی نظرثانی کے دوران بھی، ہر سال اوسطاً 2لاکھ ووٹروں کا اضافہ ہوا کرتا تھا۔ اس لیے 7 لاکھ ووٹروں کا اضافہ قابل ذکر نہیں ہے۔اہم بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ اڈھائی ماہ سے کوئی چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) نہیں ہے، خاص طور پر جب مرکزی زیر انتظام علاقے میں ووٹریاانتخابی فہرستوں پر نظرثانی جاری تھی اور وہ بھی تین سال کے وقفے کے بعد۔11 ستمبر 2022کو سابق چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار، کو نئی دہلی میں ڈپٹی الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی جگہ کسی نئے چیف الیکٹورل آفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔اگرچہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت لازمی ہے، لیکن اس سال انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سخت سردی کا موسم پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور یہ مارچ تک جاری رہے گا۔سیاسی مبصرین کامانناہے کہ الیکشن کمیشن مارچ 2023میں فیصلہ کر سکتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب کرائے جائیں،کیونکہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے، لیکن اسے انتخابات پر فیصلہ لینے سے پہلے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم جموں وکشمیر کا دورہ کر سکتی ہے اور مرکزی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر حکومت سے سیکورٹی صورتحال کے بارے میں رپورٹ لے سکتا ہے،جسکے بعد ہی جموں وکشمیر میں اگلے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کاحتمی فیصلہ لیا جائیگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5،اگست2029کولئے گئے فیصلوںکی روشنی میں سابق ریاست جموں وکشمیرکو 2مرکزی زیرانتظام علاقوں یعنی جموں وکشمیر اورلداخ میں تقسیم کیاگیا۔حد بندی کمیشن نے اس سال5 مئی کو اپنی رپورٹ پیش کی جس کے بعد پولنگ بوتھوں کی معقولیت کی گئی اور بعد ازاں یکم جولائی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خصوصی سمری ریویڑن مشق شروع کی گئی۔ری آرگنائزیشن ایکٹ کے ذریعے جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرتے ہوئے، مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کی اسمبلی سیٹوں میں 7 کا اضافہ کر کے کل سیٹیں 114کردیں جن میں سے24اسمبلی نشستیں پاکستانی زیر کنٹرول کشمیر کیلئے مخصوص ہیں جبکہ باقی90اسمبلی سیٹوں کے لئے الیکشن ہوں گے۔ جس میں کشمیر ڈویڑن کو 47 اسمبلی نشستیں اور جموں خطے کو 43 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح

Next Post

کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تھی / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے/مرکزی وزیر دخلہ امیت شاہ

کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف تھی / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS