Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر مہتا نے آر بی آئی جموں کی ڈائمند جوبلی تقریبات کا کیااِفتتاح

by Indian Times
29/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر مہتا نے آر بی آئی جموں کی ڈائمند جوبلی تقریبات کا کیااِفتتاح
یہ تقریب آر بی آئی جموں کے 60 برس مکمل ہونے کے موقعہ پر منعقد کی گئی تھی
جموںانفوچیف سیکرٹر ی ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ریزرو بینک آف اِنڈیا جموں کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا اِفتتاح کیا۔یہ تقریب آر بی آئی جموں کے 60 برس مکمل ہونے کے موقعہ پر منعقد کی گئی تھی۔اِس موقعہ کی مناسبت سے آر بی آئی جموں میں ایک تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس کا اِفتتاح چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کیا۔ اِس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر ریزرو بینک آف اِنڈیاکمل پی پٹنائک ، ، آر بی آئی کے سینئر اَفسران اور اس کے موجودہ اور ریٹائرڈ عملے کے اَرکان موجود تھے۔تقریب میں سال 1962ءسے ریزرو بینک آف اِنڈیا جموں کے سفر کو ظاہر کرنے والا ایک ویڈیو چلا یا گیا۔ویڈیو میں آر بی آئی جموں کے اہم سنگ میل اور حصولیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ چیف سیکرٹری نے ا ن60 برسوں میں آر بی آئی جموں کے سفر پر ایک یادداشت کی نقاب کشائی بھی کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے موجود آر بی آئی جموں کے تمام موجودہ اور ریٹائرڈ سٹاف ممبران کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود جموں وکشمیر کی معیشت نے مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں مضبوط مالیاتی ماحولیاتی نظا م کو یقینی بنانے میں آر بی آئی کی کوششوں کی تکمیل کی ہے ۔اُنہوں نے انہیں خطے میں دیرپا اقتصادی ترقی کے لئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے کے عزم میں جموںوکشمیر یوٹی کے تعاون کا یقین دِلایا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطے کی ترقی میں آر بی آئی جموں کے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آر بی آئی عملے کے ارکان جموںوکشمیر کو ایک ترقی یافتہ معیشت بنانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کرتے رہیں گے۔ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی کم؛ پی پٹنائک نے بھی 60 برس مکمل کرنے پر موجودہ اور ریٹائر ہونے والے اَپنے عملے کے ارکان کو مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ اُنہوں نے آر بی آئی ملازمین پر زور دیا کہ وہ اِس امرت کال میں ملک کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت کریں۔تقریب میں بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی مبارک باد دی گئی ۔تقریب کے اِختتام پربینک کے جنرل منیجر شری سندیپ متل نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی منوج سنہا نے یوم آئین کی تقریبات کا افتتاح کیا

Next Post

کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکا سری نگر میں بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکا سری نگر میں بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد

کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکا سری نگر میں بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS