Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکا سری نگر میں بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد

by Indian Times
29/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈکا سری نگر میں بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد
سری نگر   انفو    جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ نے حبہ کدل سری نگر میں بالخصوص ڈاﺅن ٹاﺅن خواہشمند اَنٹرپرینیوروں اور شہری علاقے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ایک بیداری کیمپ اور اِستفساری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجو دتھیں۔اُنہوں نے حکومت کی طرف سے ” کاروبار کرنے میں آسانی“ کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اَقدامات کے بارے میں مختصر تفصیلات بتائیں۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَداکیا کہ جن کی مداخلت سے پی ایم اِی جی پی سکیم کے فوائد کو شہری علاقوں کے نوجوانوں اور کاریگروں تک پہنچایا گیا ۔اُنہوں نے عوام الناس بالخصوص نوجوانوں کو بتایا کہ آج کے پروگرام کا مقصد بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواہشمند کاروباری اَفراد کو جموںوکشمیر یوٹی کی اِقتصادی ترقی میں شراکت دار بنانا ہے اور اِس طرح اُن کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ڈاکٹر حنا شفیع نے شہری علاقوں کے خواہشمند اَنٹرپرینیوروں کو یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر میں مائیکرو اِنڈسٹریل سیکٹر کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں میں مارکیٹ پر مبنی ہنر پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اِس بات پرکا اعادہ کیا کہ بورڈ اِس سمت میں کام کر رہا ہے اور جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع میں ہنر کی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور اِس سکیم سے فائدہ اُٹھائیں اور سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگے بغیر اَپنی آمدنی اور روزگار پیدا کرنے والے یونٹ قائم کریں۔اُنہوں نے پی ایم اِی جی پی سکیم کے تحت جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کی مجموعی کارکردگی کی حوصلہ اَفزائی کی بالخصوص ضلع سری نگر میں 559 یونٹوں کو قائم کر کے جس میں 9.02 کروڑ روپے کی مارجن منی (سبسڈی) شامل ہے جس میں سے تقریباً 200یونٹ شہری علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ڈپٹی سی اِی او کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ کشمیر ڈویژن ، ڈپٹی سی اِی او ( پی / آر / ایس) ، مختلف نیشنلائزڈ بینکوں کے اَفسران مثلاً جے اینڈ کے بینک ، ایس بی آئی ، پی این بی ، خواہشمند کاروباری اَفراد اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر مہتا نے آر بی آئی جموں کی ڈائمند جوبلی تقریبات کا کیااِفتتاح

Next Post

بزم ثقافت کی طرف سے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بزم ثقافت کی طرف سے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی

بزم ثقافت کی طرف سے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS