Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

طلعت پرویز نے پنچائت ممر اے میں اے ٹی آر کا لیا جائیزہ

by Indian Times
04/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

طلعت پرویز نے پنچائت ممر اے میں اے ٹی آر کا لیا جائیزہ
گاندر بل/ انفو/سیکرٹری مہمان نوازی اور پروٹوکول طلعت پرویز روہیلہ نے فشریز ہٹ ممر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پنچائت ممر اے کے بیک ٹو ولیج فیز 4 پروگرام کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ شروع میں سیکرٹری نے بی 2 وی 4 پروگرام کے تحت وزٹنگ آفیسر کے طور پر ممر اے کے دورے کے دوران جاری کردہ ہدایات پر محکمہ وار کارروائی کا جائیزہ لیا ۔ محکموں نے سیکرٹری کو بی 2 وی 4 کے دوران لوگوں کی طرف سے اٹھائی گئی شکایات اور مطالبات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف ایگریکلچر آفیسر گاندر بل نے سیکرٹری کو یقین دلایا کہ مقامی کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج فراہم کئے گئے ہیں اس مداخلت سے کسانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح اے ڈی ہینڈی کرافٹس نے کہا کہ مذکورہ پنچائت میں ٹریننگ سنٹر کھولا جائے گا اور جی ایم ڈی آئی سی گاندر بل نے بتایا کہ محکمہ نے مقامی کاروبار شروع کرنے کیلئے سبسڈی پر آسان قرض فراہم کرنے کیلئے مقامی نوجوانوں کی نشاندہی کی ہے ۔ ضلع کوارڈینیٹر این آر ایل ایم کو پنچائت میں دیہی ہاٹ شروع کرنے اور جے کے ٹی ڈی سی ہٹ میں ہفتہ بازار کا اہتمام یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ مزید براں اے ڈی روز گار نے یقین دلایا کہ بی 2 وی 4 کے دوران منتخب ہونے والے 20 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور کامیاب تربیت کے بعد انہیں مختلف کاروباروں میں جذب کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم کنگن ، بی ڈی او کنگن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملی ٹینسی کے خلاف جدوجہد شدو مد سے جاری رہے گی /منوج سنہا

Next Post

اتل ڈولو نے ارنیا میں کسان سمیلن میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے ارنیا میں کسان سمیلن میں شرکت کی

اتل ڈولو نے ارنیا میں کسان سمیلن میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS