Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے ارنیا میں کسان سمیلن میں شرکت کی

by Indian Times
04/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے ارنیا میں کسان سمیلن میں شرکت کی
جموں/انفو/جے کے ایڈوائیزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان نے آج سینی ریزورٹس ارنیا میں کسان سمیلن کا انعقاد کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) محکمہ زراعت اتل ڈولو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر جے پی شرما وائس چانسلر سکاسٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ کسان سمیلن کا مقصد تحصیل ارنیا کے سرحدی علاقے میں رہنے والے کسانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور متعلقہ شعبے کے افسران کے ساتھ ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنا تھا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرحدی علاقے کے ایسے ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنا بہت اچھا لگا اور مزید کہا کہ کسانوں کی تجاویز بہت قیمتی ہیں ۔ مسٹر ڈولو نے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر کو یکم مارچ سے رنبیر نہر میں پانی چھوڑنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کسان برادری کے مسائل اور مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ مسٹر ڈولو نے متعلقہ افراد کو ٹیوب ویل کی مرمت کرنے اور نئے ٹیوب ویل والے علاقوں میں جہاں فصلوں کی آبپاشی کی ضرورت ہے نصب کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے یو ٹی میں کسانوں کیلئے 2000 کسان خدمت سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں تا کہ کسانوں کو ان کے دروازے پر تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی مالی اور تکنیکی طور پر مدد کر رہی ہے اور انہیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے کھیتوں میں فصلوں کے تنوع کو اپنائیں تا کہ وہ سال بھر کما سکیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بی او پی وکرم ٹریوا بی ایس ایف پوسٹ کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے ترقی پسند کسانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے اور کسان پنکی دیوی کو 10 بھیڑوں کے یونٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے سیڈ فیلڈ ،تریوا گاو¿ں اور کسان سمیلن کا بھی دورہ کیا ۔ وی سی سکاسٹ نے بھی کسانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ کے وی کے کے سائینسدان کسانوں کو مناسب سائنسی تکنیک فراہم کر رہے ہیں اور یونیورسٹی کسانوں کی خدمت کیلئے تیار ہے ۔ پروگرام کے دوران ڈائریکٹر زراعت جموں نے اے سی ایس کو جموں ڈویژن کی زراعت میں مختلف محکمانہ سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ قبل ازیں سرپنچ تریوا بلویر کور نے کسانوں کو درپیش مطالبات اور مسائل کی یاداشت پیش کی ۔ ڈائریکٹر فلوریکلچر جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، متعلقہ محکموں کے ضلعی اور تحصیل افسران ، پی آر آئی ممبران اور محکمہ کے دیگر افسران اے سی ایس کے ہمراہ تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

طلعت پرویز نے پنچائت ممر اے میں اے ٹی آر کا لیا جائیزہ

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

لفٹینٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS