Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کا مقصد عوام کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا ہے ۔ طلعت پرویز

by Indian Times
06/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کا مقصد عوام کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا ہے ۔ طلعت پرویز
پلوامہ/   انفو     /سیکرٹری مہمان نوازی وخاطر تواضع طلعت پرویز روحیلہ نے میونسپل کمیٹی پلوامہ میں ”میرا شہر میرا فخر 2.0 “کے 2.0 مرحلے کا اِفتتاح کیا۔کمشنر نے کہا، ”مائی ٹاو¿ن، مائی پرائیڈ، کا مقصد عوامی خدمات کو دہلیز پر پہنچانا، لوگوں کے تاثرات، تعاون اور شراکت پر ترقیاتی اقدامات کی تعمیر اور مضبوط اور متحرک مقامی خود نظم و نسق کو مضبوط کرنا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ یہ ہر افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مربوط ترقیاتی تصورات اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔کمشنر نے ” شہری جن ابھیان“کے دوران کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مفادات کا خیال رکھنے کے لئے پُرعزم ہے جس کے لئے متعدد اَقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ 2.0“ پروگرام کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور کم سے کم وقت میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنا اور مستحقین پر مبنی سکیموں کی صد فیصد اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹووِلیج کے پیچھے مقصد جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی کی جڑیں مضبوط کرنا اور عام لوگوں کو ہر لحاظ سے بااِختیار بنانا ہے۔ ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی تھے۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور ان محکموں کی طرف سے عام لوگوں کو فراہم کئے جانے والے فوائداور سکیموں کے بارے میں معلومات فراہم حاصل کیں، اس کے علاوہ عوامی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے ان کی طرف سے اَپنائے جانے والے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔بعد میں اُنہوں نے پی ایم اے وائی چیک، عمر کے اسناد، لینڈ پاس بکس، گولڈن کارڈ، آمدنی اور ڈومیسائل اسناد تقسیم کئے اور اس کے علاوہ بی بی بی پی کے تحت نوزائیدہ بچیوں کو بی بی کٹس بھی دیں۔ اُنہوں نے اِستفادہ کنندگان میں سماعت کے آلات، یو ڈی آئی ڈی کارڈ بھی تقسیم کئے۔اس موقعہ پر اسکول کے بچوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں دکھائیں جیسے ثقافتی پروگرام، پنجابی سوگ، صفائی کے حوالے سے اسکٹس، پولی تھین پر پابندی وغیرہ۔دورے کے دوران پی آر آئیز، سماجی کارکنان، تاجر یونین، مرکزی اوقاف کمیٹی پلوامہ اور لوکل ویلفیئر کمیٹی کے اراکین نے دورہ کرنے والے افسر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور مسائل اُٹھائے۔ انہوں نے شہر کی خوبصورتی، ڈمپنگ سائٹس کے انتظام، مذبح خانوں کی دیکھ ریکھ،سٹریٹ لائٹس کی دیکھ ریکھ کے علاوہ دھوبی کول کی رمجنگ اوربیوٹیفیکیشن کا مطالبہ کیا۔کمشنر موصوف نے وفود کو یقین دلایا کہ اِنتظامیہ شہروں میں رَش کو کم کرنے، اس کی بحالی اور خوبصورتی کی خاطر کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا،” ایک ساتھ عوام کی فعال شرکت سے ہم شہروں کو متحرک شہری اقتصادی مراکز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔“اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ شہری جن ابھیان کا اِنعقاد شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں لوگوں میں بیداری پھیلانے اور شہری علاقوں کی منصوبہ بند ترقی کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے لئے کیا گیا ہے۔ .انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جواب دہ اور شفاف طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کےلئے عوام اور حکومت کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہوں نے ضلعی افسران کو تاکید کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تفویض کردہ کاموں کو زمینی طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔انہوں نے وزٹنگ آفیسر کو بتایا کہ عوامی فلاحی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ مستحق حقیقی مستحقین کی صد فیصداہداف کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے کہا کہ پی آر آئی ممبران کی مجموعی نگرانی میں اور محکموں کی مشاورت سے عوام کی رائے وسائل کو متحرک کرنے کے منصوبوں کی تشکیل کی بنیاد ہوگی۔اِس مناسبت سے ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ 2.0“ پروگرام ضلع کی پانچوں میونسپلٹیوں جیسے ایم سی کھریو میں وزٹنگ جوائنٹ فنانشل کمشنر ایگریرین ریفارمز، ایم سی ترال آفیسر محمد یونس ملک کے ساتھ وزٹنگ آفیسر سکریٹری جے اینڈ کے بی او پی ای، ایم سی ڈاکٹر فردوس احمد گیری، کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ وزٹنگ آفیسرڈائرکٹرہسبنڈری کشمیر پورنیما متل اور ایم سی اونتی پورہ وزیٹنگ آفیسر عاشق حسین للی کے ساتھ پانپور جہاں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے علاوہ مختلف پنچایتوں کے عام لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وِزٹنگ اَفسران نے عوام الناس کو درپیش مسائل بغور سنا ۔متعدد شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا اور باقی کو فوری ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے کولگام میں لوگوں کے مسائل سماعت کئے

Next Post

”میرا قصبہ میرا فخر“:سنجیور ورما نے رام بن میں دور وزہ پروگرام کا کیا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
”میرا قصبہ میرا فخر“:سنجیور ورما نے رام بن میں دور وزہ پروگرام کا کیا آغاز

”میرا قصبہ میرا فخر“:سنجیور ورما نے رام بن میں دور وزہ پروگرام کا کیا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS