Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

راج بھون میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے منا یا گیا

by Indian Times
08/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راج بھون میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے منا یا گیا
جموں /   انفو     /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقعہ پر آرمڈ اَفواج کے تمام اَرکان اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر گرمیت سنگھ شان ( ریٹائرڈ) نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی جیکٹ پر آرمڈ فورسز کا جھنڈا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور دفاعی اَفواج، ان کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ ڈے ہم سے آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ اِظہار تشکر اور یکجہتی کا موقعہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں اَپنے فوجیوں کی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی بہادری اور ہمارے ملک کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ آرمڈفورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ اَدا کریں اور فوجیوں ، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے عظیم مقصد کی خدمت کریں۔بعد میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں ، ویر ناریوں ، ان کے زیر کفالت اَفراد اور آرمڈ فورسز کے خدمات کرنے والے اہلکاروں کی بہبود کے لئے محکمہ کی طرف سے کی گئی کوششو اور اَقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر کرنل جے ایس رندھاوا ( ریٹائرڈ) ، کرنل بی ایس سمبیال ( ریٹائرڈ)، کرنل جے ایس جموال ( ریٹائرڈ) ، کرنل ایم اایس بھاﺅ ( ریٹائرد ) ، کرنل ایس ایس اسلا ( ریٹائرڈ ) ، ترسیم چند، شریمتی رجنی ، محترمہ جیوتی مگوترا ، محترمہ نشا ، محترمہ الپی مہاجن موجود تھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پنج تیرتھی جموں میںکثیر السطح پارکنگ سہولیت کا کیا اِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے پنج تیرتھی جموں میںکثیر السطح پارکنگ سہولیت کا کیا اِفتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے پنج تیرتھی جموں میںکثیر السطح پارکنگ سہولیت کا کیا اِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS