Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی
جموں    انفو     لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گلشن گراﺅنڈ میں جاری ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ پروگرام میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رسائی پروگرام سے ہم لوگوں کو شہری تبدیلی کے مرکز میں لارہے ہیں اور شہروں کی ترقی کو آگے بڑھانے ، مقامی گورننس کو بااِختیار بنانے اور دہلیز پر خدمات کی بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی اقدام کے لئے لوگوں کی شرکت ایک فیصلہ کن عنصر ہے کیوں کہ ہر شہر کے چیلنجز او ر مواقع مختلف ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ایونٹ کے دوران سینئر اَفسران قصبوں کا دورہ کرکے براہِ راست مواصلات کو فعا ل کر رہے ہیں اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے والا نظام تشکیل دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور عوامی شرکت کو شہری تبدیلی کے دو اہم پہلو قرار دیا جو معیار ِزندگی کو بہتر بنانے ، لوگوں کی فلاح و بہبود کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے ، مقامی معیشت کو بڑھانے اور روشن مستقبل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے بھی بہترین عمل قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان شہر کی ترقی ،ترقی اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی سے منسلک ہے۔اُنہوں نے زوردیا کہ سٹی ماسٹر پلان میں عام آدمی اور کچی بستیوں میں رہنے والے غریب کنبوں کی خواہشات اور ضروریات کی عکاسی ہونی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں ماسٹر پلان میں غریبوں کے لئے رہائش پرتوجہ مرکز کرنی چاہیے، پرانے شہروں میں رَش کم کرنے کے لئے نئے کاروبار ی مراکز اور سٹیٹ اور آل اِنڈیا سروس کے ملازمین کے لئے منصوبہ بند ٹاﺅن شپس پر توجہ دی جانی چاہیے۔اُنہو ں نے کہا کہ مینٹرنگ اَفسران کو شہری ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے منتخب عوامی نمائندوں ، مقامی وارڈ ممبران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے جموں کو تعلیمی اِداروں کے شہر میں تبدیل کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں جو دُنیا بھر میں مندروں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے تعلیمی اِداروں کا مرکز بھی بن گیا ہے کیوں کہ یہ ملک میں واحد جگہ ہے جہاں ایمز ، آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور سینٹرل یونیورسٹی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وسائل کو متحرک کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اسے ہمارے ایکشن پلان کا حصہ بننا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بغیر کسی رُکاوٹ کے آن لائن عوامی خدمات کی فراہمی اور بہتر بنیادی دھانچہ ، بھیڑ بھاڑ کے منصوبے ٹرانسپورٹیشن ، نئی عوامی جگہ کی تخلیق ، عوامی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو بہتر اور آسان بنانے کی کوششیں ، شہروں کی برانڈ پوزیشننگ ، وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ، سٹی لائیو لی ہڈ مشن ، شہروں کی خوبصورتی ، دریاﺅں ، جھیلوں اور پارکوں کا تحفظ اور ان کی بحالی عوامی رَسائی کے کچھ اہم پہلو ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“عوامی رَسائی پروگرام نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے خود روزگار پیدا کرنے اور سکل ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“کے دوران ہر وارڈ سے 25 نوجوانوں کو خود روزگار میں مدد اور ہنر کی شناخت کے لئے شناخت کیا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ غونچہ فروشوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو سکیمیں ہیں وہ اہل استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے میونسپل کارپوریشنوں اور وارڈوں میں سوچھتا مقابلے منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے میئر، جے ایم سی اور دیگر منتخب نمائندوں سے کہاکہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریونیو جنریشن کے قابل عمل منصوبے تلاش کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ سب کچھ مکمل شفافیت کے ساتھ اور جی ایف آر اور دیگر قواعد کے مطابق کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ہماری اوّلین ترجیح ہے لیکن جو لوگ قابل اور امیر ہیں انہیں معاشرے اور قوم کے تئیں اَپنے فرائض کی ادائیگی کو اوّلین ترجیح دینی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں میں فرض شناسی سے معاشرے کی ترقی ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی خدمات اور سہولیات سب کے لئے مفت نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قابل ہیں وہ سرکاری خدمات کی ادائیگی کے لئے آگے آئیں۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی جانب سے خدمات کی توسیع اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے لگائے گئے متعدد سٹالوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے ” لاڈلی بیٹی سکیم “ کے تحت منظوری نامے ، سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کے تحت چیک اور مستحقین میں وہیل چیئر او رسماعت کے آلات بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پرمیئرجموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما نے ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ“ پروگرام اور شہری آبادی کی دہلیز تک خدمات فراہم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی رسائی کو سراہا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ“ پروگرام سے جڑنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر کی تمام میونسپلٹیوں میں اس پروگرام کے اِنعقاد کے پیچھے نظریے کو شیئر کیا۔اُنہوں نے اِنتظامیہ کے تمام حلقوں کی طرف سے کوششوں اور وسائل کو یکجا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 74ویں آئینی ترمیم کی عمل آوری کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ڈپٹی میئرجے ایم سی بلدیو سنگھ بلواریہ نے میونسپل حدود میں مختلف علاقوں کا دورہ کرکے دفاتر کے ذریعے حل کئے جانے والے مسائل کی سراہنا کی۔کمشنر جے ایم سی راہل یادونے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “کے مقاصد اور پروگرام کے دوران جے ایم سی کی طرف سے بڑھائی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرفائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرا، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواساکے علاوہ جے ایم سی کے کارپوریٹر ، وِزٹنگ اَفسران ، لوگوں اور اور یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد

Next Post

راج بھون میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے منا یا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
راج بھون میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے منا یا گیا

راج بھون میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے منا یا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS