Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد
کولگام   انفو      حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا اہم پروگرام ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ ضلع کولگام کے چاروں اَربن لوکل باڈیز میں دوسرے دِن بھی جاری رہا ۔پروگرام کے دوسرے دن وِزٹنگ افسران نے ان علاقوں میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے علاوہ لوگوں کے مسائل اور خدشات بھی سنے۔کمشنرسیکرٹری ریونیو وِجے کمار بدھوری جو میونسپل کونسل کولگام کے وزٹنگ آفیسر ہیں، نے ریسٹ ہاو¿س چاولگام میں کونسلروں اور افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور میونسپل کونسل کولگام کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، اے سی آر، ای او اور دیگر افسران کے علاوہ صدر میونسپل کونسل کولگام منیب احمد اور کونسلروں نے شرکت کی۔ای او کولگام ایم عرفان نے بذریعہ پاورپوائنٹ پرزنٹیشن چیئر کو آن لائن خدمات، ریونیو جنریشن اور اخراجات کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی صورتحال وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنر سیکرٹری نے اِی او او ردیگر متعلقہ اَفراد کو دُکانداروں کے لئے ویندنگ زون کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے عمارت کی اجازت کے عمل کو عوام کے لئے احسن اور آسان بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یو ایل بی ممبران کے ساتھ اِستفسار ی گفتگو کی اور اُن کے مسائل سنے اور قصبے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے بات چیت بھی کی گئی۔بعدمیں کمشنرسیکرٹری نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا تاکہ لوگوں کو ان کی سکیموں اور پروگراموں سے آگاہ کیا جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے اُن قائم کاﺅنٹروں کا معائینہ کیا جو ریسٹ ہاو¿س چولگام کولگام میں مستفیدین کو موقعہ پر رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کاو¿نٹر بھی قائم کئے گئے تھے جن کا کمشنر سیکرٹری نے معائینہ بھی کیا اور ان کاﺅنٹروںپر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر پروفیشنل گروپوں کی جانب سے رنگا رنگ اور دلفریب ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ یہاں سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلوں کے مقابلوں کا اِفتتاح بھی کیا اور کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کرکٹ میچ میں بھی شرکت کی۔اُنہوں نے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور سینٹر میں کام کاج اور سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور لیرو میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔دریں اثنائ، دیوسر، فرصل اور یاری پورہ کے میونسپل علاقوں میں وِزٹنگ آفیسرکمشنر سیکرٹری فلوریکلچر،پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمد، یاری پورہ کے وزٹنگ آفیسر مفتی ایم فرید الدین، سیکرٹری رائل سپرنگ گالف کورس، فرصل کے وزٹنگ آفیسر ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ کشمیر محمد احسن میر نے شرکت کی۔ دیوسر کے وزٹنگ آفیسر نے ان علاقوں کے لوگوں کے مسائل سنے۔اُنہوں نے ان علاقوں میں ترقیاتی منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔ان میونسپل کمیٹیوں میں سرکاری سکیموں، صفائی مہم اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بیداری سیشن منعقد کئے گئے۔اس دوران محکموں کی جانب سے مقررہ جگہوں پر رجسٹریشن کاو¿نٹر قائم کئے گئے اوروزِٹنگ افسران نے ان علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح بھی کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS