Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی
سری نگر/انفو/میئر سری نگر جنید عظیم متو اور پرنسپل سیکرٹری مکانا ت و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے کمشنر ایس ایم سی کے ساتھ زیرو برج سری نگر پر ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم کاآغاز کیا۔اِس موقعہ پر میئر نے کمشنر ایس ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ اَربن فارسٹری کو جہلم بند کے اِرد گرد لینڈ سکیپ تیار کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں میئرسری نگر پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ ڈی وائی ایس ایس او سری نگر گئے اور نشا مکت جموں و کشمیر کے بارے میں عہد لیا۔ ڈی وائی ایس ایس او سری نگر کے میئر اور پرنسپل سیکرٹری نے نشا مکت ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔بعد میں میئر سری نگر کی جانب سے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹ ہال میں ایک میٹنگ طلب کی جس میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں او رسمارٹ سٹی کے تحت اُٹھائے گئے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی، کارپوریٹر، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، کمشنر ایس ایم سی، ڈائریکٹر اِنڈسٹریزکشمیر، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر، سی ای او/ سیکرٹری، جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ اَدر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کشمیر، سپراِنٹنڈنٹ کشمیر ، پولیس، ایس ایم سی کے تمام جوائنٹ کمشنران، سیکرٹری ایس ایم سی، سپرانٹنڈنٹ انجینئر ڈرینج سرکل ایس ایم سی، ایس ایم سی کے تمام ایگزیکٹو انجینئران، ایگزیکٹو انجینئر آئی اینڈ ایف سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے لئے نامزد نوڈل آفیسر نے شہر کی خوبصورتی کے لئے اُٹھائے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔بعد میں کارپوریٹروں اور مختلف محکموں کے ملازمین کے درمیان سوال جواب کا سیشن ہوا ۔ میئر نے بروقت جواب دینے اور کارپوریٹروں کی طرف سے اُٹھائے گئے کانوں کی تکمیل کا یقین دِلایا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد

Next Post

کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد

کولگام میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے دوسرے دِن :تمام چاروں یوایل بیز میں سرگرمیاں منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS