Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد
پلوامہ/انفو/” مائی ٹاﺅن ، مائی پرائیڈ“ کا دوسرا مرحلہ پورے پلوامہ میں جاری رہا جس میں ضلع کی تمام 5میونسپلٹیوں میں سرگرمیاںمنعقد کی گئیں اور متعدد سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔سیکرٹری خاطر تواضع و مہمان نوازی طلعت پرویز روحیلہ نے میونسپل کمیٹی پلوامہ کے وِزٹنگ آفیسر نے ایم سی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔سیکرٹر ی موصوف نے کہا کہ” مائی ٹاﺅن ، مائی پرائیڈ“ کا مقصد عوامی خدمات کو دہلیز پر پہنچانا، لوگوں کے تاثرات، تعاون اور شراکت پر ترقیاتی اَقدامات کی تعمیرکو متحرک اورمضبوط بنانا ہے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اس پروگرام کے دوران اِنتظامیہ عوام کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، عوام کے تاثرات، تعاون اور شرکت سے ترقیاتی اقدامات کی تعمیر اور مضبوط اور متحرک مقامی خود مختاری کو مضبوط بنائے گی۔طلعت پرویز نے پلوامہ کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اپنے ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے، رائے دینے اور فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لینے کے لئے شرکت کریں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری موصوف طلعت پرویز نے مقامی لوگوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ بلدیات کے پی آر آئی نمائندوں سے عوامی مطالبات، شکایات اور دیگر ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے بات چیت کی۔اِس موقعہ پر کمشنر نے مختلف مستحقین میں لینڈ پاس بکس ، عمر کے اَسناد ، گولڈن کارڈ ، ممکن سکیم کے تحت مختلف گاڑیاں ، پی ایم اے وائی چیک اور ” بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ‘ ‘ سکیم کے تحت مختلف دیگر فوائد تقسیم کئے ۔طلعت پرویز نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ساتھ محکمہ تعلیم کی جانب سے جن ابھیان کے تحت منعقدہ مصوری مقابلے میں بھی شرکت کی جس میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اَپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اُن کے ہمراہ ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز اور دیگر ضلعی اَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر طلعت پرویز نے مستحقین میں بی بی بی پی کے تحت زمین پاس بکس، مدر چائلڈ کیئر کِٹس بھی تقسیم کئے۔دوران پروگرام وِزٹنگ افسران نے مختلف محکموں کی طرف سے لاگو کی جانے والی مختلف سکیموںاورمنصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بھی ایم سی پلوامہ کا دورہ کیا اور آنے والے افسران کے ساتھ لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور عوامی مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں اور فلاحی، ڈیجیٹل خدمات کی عمل آوری پر عوام سے رائے طلب کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ دوسرے مرحلے کے دوران شہر بھر میں ترقیاتی مسائل سے متعلق مباحثے اور موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس دوران وزیٹنگ آفیسر فردوس احمد گیری نے اے ڈی سی ترال کے ہمراہ ترال شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے عام لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔متعدد شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا گیا اور باقی شکایات کو فوری ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔پروگرام میں مختلف لائن ڈپارٹمنٹوں، ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز، پی آر آئیز کے افسران،ملازمین اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ان” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگراموں میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون

Next Post

میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی

میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے سری نگر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS