Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون
کپواڑہ/انفو/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ پروگرام کے دوسرے اور اِختتامی دِن کپواڑہ ٹاﺅن میں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے 220.92 لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے گیر ہاٹی زنگلی میںمیریج ہال کا معائینہ کیا۔اُنہیں جانکادی دی گئی میریج ہال ایک ہال، 4کمرے ، 2بیت الخلاءاو رکمپاﺅنڈ اور پارکنگ سہولیات پر مشتمل ہے۔اُنہوں نے اَراضی کی نشاندہی پر اطمینان کا اِظہار کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اور چیئرمین میونسپل کونسل کی جانب سے میریج ہال کے لئے خوبصورت جگہ کی نشاندہی کرنے کی کوششوں کو سراہا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیئرمین ایم سی کپواڑہ ریاض احمد میر، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ، ای او ایم سی کے اور ڈی آئی او کپواڑہ بھی تھے۔اُنہوں نے ٹاﺅن ہال کپواڑہ میں اِختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ کے اَفسران ، میونسپل کونسل کپواڑہ کے ملازمین اور میڈیاکے نمائندوں میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام کے کامیاب اِنعقاد پر توصیفی ایوارڈ تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ کپواڑہ شہر تیزی سے تجارت اور کاروبار کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور کپواڑہ شہر کو جوڑنے والے دیہی علاقوں کے لوگوں کو کپواڑہ ٹاو¿ن سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ اور ضلع کے دیگر قصبوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور مختلف ترقیاتی اقدامات جاری ہیں اور کپواڑہ ضلع کی ترقی کے لئے کچھ نئے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔اُنہوں نے فور لین روڈ، میڈیکل کالج، یونیورسٹی کیمپس، پولی تکنیک کالج اور آئی ٹی آئی سمیت مختلف پروجیکٹوں کا ذکر کیا ہے اور اُنہوں نے کہا کہ روزگار پیدا کرنا حکومت کے لئے سب سے اہم تشویش ہے جسے خود روزگار پیدا کرنے کی مختلف سکیموں پی ایم اِی جی پی مشن یوتھ کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے صحیح سمت دکھانا ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ 80,000 بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جن میں 8,000 کپواڑہ ضلع کے ہیں، کو مختلف ہنروں کے تحت تربیت دی جارہی ہے تاکہ ان کے خود روزگار یونٹوں کے قیام کے لئے مالی مدد کی جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری ملازمتیں مناسب بھرتی کے عمل سے پیدا کی جارہی ہیں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور مختلف خود روزگار سکیموں کے تحت اِستفادہ کریں جو بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔ڈاکٹراَصغر حسن سامون نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں مختلف شعبوں بشمول زراعت، باغبانی، فوڈ پروسسنگ، اخروٹ پروسسنگ، ڈائری اور سیاحتی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے وسیع امکانات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مختلف ترقیاتی اَقدامات اُٹھائے گئے ہیں جن میں سیاحوں کی توجہ کے لئے عوامی پارکوں اور ریور فرنٹس کی تعمیر بھی شامل ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح

Next Post

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد

” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کا دوسرا دِن :پلوامہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS