Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح
کولگام/    انفو/    جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور لداخ کے چیف جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگر نے جج جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور لداخ ( ضلع کولگام کے اِنتظامی جج ) جسٹس رجنیش اوسوال کے ہمراہ اور جموںوکشمیرہائی کورٹ اور لداخ کے کانفرنس روم سے رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری اعجاز احمد خان ،رجسٹرار کمپیوٹر جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور لداخ انوپ شرما کی موجودگی میں ڈی ایچ پورہ میں نئے کورٹ کمپلیکس کا اِی۔اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت ان کے آبائی گاو¿ں وٹو کے قانونی تقاضے پورے کرے گی۔اُنہوں نے ڈی ایچ پورہ میں کورٹ کمپلیکس کے اِی۔اِفتتاح کرنے کے دوران کہا کہ بہترین عدالتی ڈھانچہ اِنصاف کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والے فریقین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ نیا کورٹ کمپلیکس وکلاءکو انصاف کے حصول کے لئے اضافی کارکردگی کے ساتھ کام کرنے کی خاطر ایک آرام دہ اور سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ضلع کولگام کے اِنتظامی جج رجنیش اوسوال نے جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیزمیں عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہتر کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر چیف جسٹس کی تعریف کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایڈوانس انفراسٹرکچر بروقت انصاف کی فراہمی کی راہ احسن کرے گا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کولگام محمد اشرف بٹ نے کہا کہ ڈی ایچ پورہ کے لوگوں کو جموں و کشمیر کے عدالتی درجہ بندی میں اعلیٰ مقام پر فائز ہونے پر چیف جسٹس پر فخر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصف کورٹ ڈی ایچ پورہ کو اگرچہ 1984 میں قائم کیا گیا تھا، اسے آج تک کام کی مستقل جگہ کا موقع نہیں ملا۔ لیکن یہ چیف جسٹس کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہے کہ ایک عدالتی عمارت کا خواب پورا ہو گیا ہے اور اِس کی وسعت ملی۔انصاف کی فراہمی کے نظام میں چیف جسٹس نے جو کوششیں کیں، چاہے وہ انصاف تک رسائی ہو یا بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صدر بار ایسوسی ایشن ڈی ایچ پورہ ایڈوکیٹ سیّد رو¿ف گیلانی نے تمام پریذائیڈنگ افسران اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کولگام کے کردار کو بروقت انصاف کی فراہمی میں سراہا۔افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرکولگام،ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام بصیر الحق، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ ڈی ایچ پورہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، ہاو¿سنگ بورڈ سری نگر اور بار صدر، کولگام نے شرکت کی۔سیکرٹری دسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی کولگام میروجاہت حسین نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر

Next Post

نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون

نوجوان حکومت کی اولین ترجیح ہے/ڈاکٹر اصغر حسن سامون

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS