Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر
بڈگام   / انفو     / ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ“کے تحت منعقد کئے گئے جن ابھیان پروگراموں میں ضلع بڈگام کی تمام 6 میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت دیکھنے میں آئی۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت پرشانت گوئیل جنہوں نے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“پروگرام کی بطور وزٹنگ آفیسر صدارت کی، نے چیف اینمل ہسبنڈری آفس بڈگام میں ڈبل سٹوری لیبارٹری، آپریشن تھیٹراور اِنڈور سہولیت عمارت کا افتتاح کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی اور یوتھ کلبوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔انہوں نے میونسپل فنائنانس اور کیپیکس پلان 2023-24ء، سٹی لائیولی ہڈ پلان، ریسورس موبلائزیشن، سٹی ٹورازم، گرین سٹی اور سمارٹ وینڈنگ پلانز کا جائزہ لیا۔دورانِ پروگرام پرنسپل سیکرٹری نے منتخب نمائندوں، ضلع اورسیکٹورل افسران کے ساتھ اربن لوکل باڈیز کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کو شہری علاقوں کی ترقی کے لئے ایم اہم پروگرام روگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے حکومت خود ٹاو¿ن علاقوں میں عام لوگوں تک پہنچتی ہے اور ان کی بات سنتی ہے اور گورننس اور ترقیاتی عمل پر براہ راست رائے حاصل کرتی ہے۔مین ٹاو¿ن بڈگام کے ساتھ ساتھ ایچ آر سیکنڈری سکول چاڈورہ میں بھی ایم ٹی ایم پی ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزٹنگ آفیسر ایم ڈی جے اینڈ کے ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن الفت جبین نے کی۔خانصاحب ٹاو¿ن میں پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر اور ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو کشمیر سیّد قمر سجاد نے ٹاو¿ن ہال ماگام میں کی۔بڈگام اور بیروہ ٹاو¿نز میں ایم ٹی ایم پی پروگراموں کے دوران 600 سے زیادہ خصوصی طور پر جسمانی طور افراد نے مصنوعی امداد حاصل کی جس میں ٹرائی سائیکلیں، وہیل چیئر، سماعت اور دیگر امداد شامل ہیں۔مختلف اِستفادہ کنندگان نے پی ایم اے وائی ۔ ایچ اےف اے اربن کے تحت گریہ پرویش اور بہترین مکان کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ وزٹنگ آفیسرز نے فائدہ اٹھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت سینکڑوں مستفیدین میں منظوری نامے تقسیم کئے۔تمام میونسپلٹیز میں لگائے گئے اسٹالز پر مختلف محکموں نے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور خود روزگار سکیموں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔وزٹنگ افسران نے ایم ٹی ایم پی پروگرام کے اختتا می دن میونسپلٹی علاقوں کے مختلف سکولوں میں مختلف قسم کے کھیل مقابلوں کا بھی افتتاح کیا۔سکیموں پر عمل آوری اور جان بھاگیداری اور ڈیجیٹل جے کے سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی دورہ کرنے والے افسران نے جائزہ لیا۔وزٹنگ افسران نے متعدد خدمت مراکز کا افتتاح بھی کیا، کھیلوں کے سازوسامان، سوئیل ہیلتھ کارڈوں، لینڈ پاس بکس تقسیم کیں، اور راشن ڈپو، اگن واڑی مراکز، ہسپتالوں، سکولوں، آئی سی ٹی لیبارٹری اور دیگر سہولیات کا دورہ بھی کیا تاکہ سہولیات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا جا سکے۔ابتداً، مختلف سکولوں کے طلباءنے مختلف مقامات پر مختلف لوک، ثقافتی پروگرام اور خاکے پیش کئے۔پروگراموں میں میونسپل کونسلوں کے صدور، متعلقہ ایس ڈی ایم، کونسلر، ضلعی افسران، ایس ڈی ایم سطح کے افسران، ای او اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہیر ا نگر کٹھوعہ میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں لیاحصہ

Next Post

چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح

چیف جسٹس نے نئے کورٹ کمپلیکس ڈی ایچ پورہ کولگام کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS