Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہیر ا نگر کٹھوعہ میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں لیاحصہ

by Indian Times
07/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہیر ا نگر کٹھوعہ میں ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں لیاحصہ
کٹھوعہ/انفو /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہاکہ جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اِنتظامیہ جموں و کشمیر لوگوں کی فعال شراکت سے شفاف طریقے سے جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کر رہی ہے۔اِن باتوں کااِظہار لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ہیرا نگر میں جاری ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“پروگرام میں ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“پروگرام ایک بہت ہی منفرد اقدام ہے اور یہ حکومت کی شراکت ترقی کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“پروگرام کے فوائد کو مطلوبہ اَفراد تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔اِس کے علاوہ یہ پروگرام شہری علاقوں کی تیز رفتار ترقی کی راہ بھی بہتر کرے گا۔مشیر موصوف نے کہا کہ یہ اقدام مسلسل جاری رہے گا اور آنے والے اَفسران اَب سے اَپنے تفویض کردہ وارڈوں کے مینٹر(پرابھاریوں) بن کر رہیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کو اِس ترقیاتی عمل میں شرکت کرنے اور اَپنے پربھاری کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام کے مختلف مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اِس پروگرام کا مقصد عوامی خدمات کو دہلیزتک پہنچانا ، لوگوں کی رائے ، تعاو ن اور شراکت پر ترقیاتی اقدامات کی تعمیرمضبوط بنانا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے دستیاب خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے۔مشیر موصوف نے کہا کہ ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور متعدد محکمے ایسے افراد کو ہینڈ ہولڈنگ فراہم کر رہے ہیں جو اپنے روزگار کے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ایسی خود روزگار سکیموں سے استفادہ کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے وِزٹنگ اَفسران ، ضلع اِنتظامیہ کے لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران اور میونسپل وارڈوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ ٹاﺅن پلان کو ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت اور اہم آہنگی سے تیار کیاجانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ تمام سطحوں پر پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر کے عزم اور وژن کی وجہ سے ہے کہ انتظامیہ پنچایتوں سے لے کر شہروں اور قصبوں کے ذریعے ”بیک ٹو ولیج “اور” مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ“ پروگراموں میں ترقیاتی عمل میں شامل ہے۔دورے کے دوران مشیر موصوف نے ایم سی ہیرا نگر کے احاطے میں مختلف محکموں سے قائم کردہ سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ان سٹالوں کے عہدہ داروں سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں۔تقریب میں ایم سی ہیرا نگر نے ہیرا نگر ٹاﺅن کی ترقیاتی پروفائل پیش کی اور مشیر کے سامنے ہیرا نگر کی ترقی سے متعلقہ مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پرپربھاری آفیسر ایم سی ہیرا نگر اندو کنول چِب نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہا رکیااور ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کے ٹاو¿ن پلان اور دیگر وسیع شکلوں کے بارے میں مجمع کو آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے منی سٹیڈیم ہیرا نگر میں کھیل سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور منی سٹیڈیم ہیرا نگر میں پودا بھی لگایا۔دریں اثنا، مشیر بھٹناگر نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہیرا نگر کا بھی دورہ کیا اور ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ پروگرام میں حصہ لیا۔مشیر بھٹناگر نے طلباءاور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت مقابلوں کا وقت ہے اور کسی کو بھی کسی بھی موضوع کی گہرائی سے علم حاصل کرنا چاہئے تاکہ وہ موجودہ دنیا میں مقابلہ کر سکے۔ اُنہوں نے طلباءسے کہا کہ لوگوں اور ان کے کنبوںمیں کسی بھی سماجی مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ان کا اوّلین فرض ہے۔مشیر نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے میں طلباءکا بہت نمایاں کردار ہے اور انہیں مذہبی طور پر نشا مکت ابھیان اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ اُنہوں نے طلباءسے کہا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں کیونکہ اس سے ان کی ہمہ جہت ترقی میں مدد ملتی ہے اور انہیں اس موجودہ دنیا میں مسابقتی بناتا ہے۔بعد میں مشیر نے چیئرمین ایم سی ہیرا نگر ایڈوکیٹ وجے شرما، یو ایل بی کے دیگر اراکین کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی اور ان سے ہیرا نگر شہر کی ہمہ گیر ترقی کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموںپونیت شرما، ایس ایس پی کٹھوعہ، مختلف وارڈوں کے آر سی کوتوال کونسلر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دریں اثنا، ضلع کٹھوعہ کی دیگر میونسپل حدود میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ 2.0 کے اختتامی دن پر بہت ساری سرگرمیاں منعقدہوئیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری قبائلی اَمور نے شوپیان میں ایم ٹی ایم پی میں شرکت کی

Next Post

بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر

بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS