Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح

by Indian Times
09/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح
جموںانفو    چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایم اے سٹیڈیم میں 33 ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی کھیل شائقین کے لئے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ جموںوکشمیر میں قومی اور بین الاقوامی چمپئن شپ کے شاندار ایونٹوں کومنعقد کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات یقینی طور پر نوجوانوں میں اُبھرتی ہوئی کھیل صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہا کہ انتظامیہ نے اس برس تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں کو جموں و کشمیر کے طول و عرض میں اپنی کھیلوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ ہر پنچایت میں کھیل میدان اور ہر ضلع میں کم سے کم ایک اِنڈور سٹیڈیم کا ہونا ایک حقیقت بن گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بہت سے سٹیڈیموںکو فلڈ لائٹس اور مصنوعی ٹرف فراہم کئے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سری نگر کے ڈاون ٹاون جیسے علاقوں اور دیگر اضلاع میں نوجوانوں کو ایسے مقامات پر دیر تک کھیل کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا کلچر فروغ پارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہو یا بوڑھے ہر فرد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی توانائی کو بہتر اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف منتقل کرنے کے لئے کھیل یا ثقافت کو اپنائے۔ڈائریکٹرامورِ نوجوان و کھیل کود نے نے کہا کہ سپورٹس کونسل اور جے اینڈ کے ٹینس بال ایسوسی ایشن شاندار شہر کے سٹیڈیم میں 8 سے 11 دسمبر تک 33ویں قومی چمپئن شپ کے اِنعقاد کے لئے کافی سرگرم ہے۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نے سپورٹس کونسل کے ” مائی یوتھ مائی پرائیڈ“ اقدام کے تحت منعقد ہونے والی 4روزہ چمپئن شپ کا خطبہ اِستقبالیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں ملک کی 36مرد اور 28خواتین ٹیموں کی شرکت کی تصدیق ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِفتتاحی تقریب میں 28ریاستوں سے تقریباً 1,000 کھیل اَفراد نے حصہ لیا جن میں 8یوٹیز بھی شامل ہیں۔اِس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اِس عظیم الشان میلے کا اِنعقاد کھلاریوں کو صحت مندانہ مقابلہ فراہم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے تاکہ وہ اَپنی استعداد کا مظاہرہ کر سکیں اور ان کی کھیلوں کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔چمپئن شپ کے شرکا¿ کی جانب سے منصفانہ کھیل اور منشیات کے اِستعمال کے خلاف عہد بھی لیا گیا۔ اِفتتاحی تقریب کی نظامت ورکنگ جموںوکشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسو سی ایشن اور جنرل سیکرٹری ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن نے مشترکہ طور پر اَنجام دیں۔اِس موقعہ پر سپورٹس کونسل کے ممبران ، جنرل سیکرٹری ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن ، چیئرمین ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے دیگر سینئر ممبران اور جموںوکشمیر سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز ایند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملٹنسی کے مکمل خاتمہ تک جموں کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS