Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
09/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آدھار کی رَسائی کی پیش رفت کا لیاجائزہ
جموں      انفو            چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں صد فیصد آدھار کی رَسائی کو مکمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی آن لائن موڈ کے ذریعے تمام شہری مرکوز خدمات پیش کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیجیٹل ذرائع پر منتقل ہو گیا ہے اور ان خدمات کو حاصل کرنے کے لئے آدھار ایک شرط ہے۔چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں آدھارسچیوریشن کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری ،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، سی جی ایم ، بی ایس این ایل ، تمام ضلع ترقیاتی کمشنران اور دیگر متعلقہ اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدھار ہر شہری کی ایک منفرد شناخت ہے جس سے وہ کسی بھی سرکاری خدمات کو بغیر کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آدھار سیچوریشن کو مشن موڈ میں لیں تاکہ لوگوں کو مو¿ثر اور عوامی خدمات فراہم کی جاسکیں۔چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آدھار سٹیشنوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ تیار کریں تاکہ صد فیصد رَسائی حاصل کی جاسکے۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی ،” بیداری مہم ، مقامی نمائندوں کے ذریعے لوگوں کو آدھار سٹیشنوں پر لایا جائے ۔“اُنہوں نے مزید ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کریں تاکہ اِضافی اِندراج اور اَپ ڈیٹ مراکز کی ضرورت کا بروقت جائزہ لیا جاسکے اور ان مراکز کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضلع ہسپتالوں میں اِس ماہ کی 15 تاریخ تک آدھار لنکڈ برتھ رجسٹریشن ( اے ایل بی آر ) شروع کریںاور اس کے بعد اِس ماہ کے آخیر تک پورے جموںوکشمیر میں سول رجسٹریشن سسٹم ( سی آر ایس ) شروع کریں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ جموںوکشمیر میں گذشتہ ایک برس سے مجموعی طور پر آدھار کی 81 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد ہو گئی ہے اور آج تک تقریباً 1.21 کروڑ آدھار بن چکے ہیں۔ اُنہوں نے میٹنگ کو مزید بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں آپریشنل آدھار مراکز کی تعداد 331 سے بڑھ کر 1,105 ہوگئی ہے جس کے ساتھ جنوری 2023 ءسے اِضافی 250 اِندراج سٹیشنوں کو آپریشنل کیا جارہاہے ۔دریں اثنا، ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مرکزی وزارت مواصلات کے یونیورسل سروس او بلیگیشن فنڈ کے تحت جموںوکشمیر کے 410 مقامات پر بی ایس این ایل کے 4جی کنکٹیویٹی سیچوریشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ اِن سائٹس کی اَراضی کو تیزی سے بی ایس این ایل کو منتقل کریں تاکہ جموںوکشمیر کے تمام دُور دراز علاقوں کو بہتر رابطہ فراہم کیا جاسکے ۔چیف سیکرٹری نے مزید ضلع ترقیاتی کمشنر اور بی ایس این ایل کے افسران کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر زیراِلتوا¿ جگہوں کا مشترکہ سروے کریں تاکہ ٹاوروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے قیام کا کام بروقت شروع ہوسکے ۔ میٹنگ میں سی جی ایم ، بی ایس این ایل نے جموںوکشمیر میں 4جی سیچوریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دِی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے 33ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا کیاافتتاح

Next Post

سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا لیاجائزہ

سریتا چوہان اور وویک شرما نے سانبہ میونسپلٹی کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS