Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

آلوک کمار نے جموں میں کلا اُتسو کی تقریبات 2022 ءکا کیااِفتتاح

by Indian Times
15/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

آلوک کمار نے جموں میں کلا اُتسو کی تقریبات 2022 ءکا کیااِفتتاح
جموں…انفو/   پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے ٹیچر بھون میں تین روزہ جموںوکشمیر یوٹی سطح کے کلااُتسو ایونٹ ۔2022 ءکا اِفتتاح کیا جس کا اِنعقاد سماگراہ شکھشا محکمہ سکولی تعلیم جموں وکشمیر نے کیا ہے۔پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور معززین کی جانب سے روایتی چراغاں کی تقریب کے ساتھ معززین کو ایتھک ڈوگرہ ” پگریس “ پہنایا گیا۔جموںوکشمیر کے مختلف سماجی جغرافیائی خطوں کے ثقافتی پرفارمنس کو سٹیج پرپیش کی گئی۔مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے طلاب نے صوبائی سطح کے کلااُتسو مقابلوں میں اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین دِن تک جاری رہنے والے اِس ایونٹ میں اَپنی مسحور کن پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔دورانِ ایونٹ مجموعی طور پر 40 پرفارمنس کی نمائش کی جانی ہے ۔ آرٹ کے مختلف زُمروں کے تحت ان میں سے بہترین ایک مرد اور ایک خاتون ( ہر زُمرے میں ) کو قومی سطح کے ایونٹ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو جنوری 2023ءمیں بھونیشور اُڑیسہ میں منعقد ہوگا۔پرنسپل سیکرٹری تعلیم نے اَپنے کلیدی خطبہ میں تمام شرکا¿ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سطح پر فائنل پرفارمنس کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مختلف شعبوں میں اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بچوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے مختلف سکیمیں عملا رہی ہے ۔اُنہوں نے اَساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مجموعی رہنمائی کے لئے ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ”پارکیشا پہ چرچا“ ایک بڑی تحریک کا ایک حصہ ہے۔ ” ایگزام واریئرس“ کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے تناﺅ سے پاک ماحول پیدا کیا جاسکے اور جہاں ہر بچے کی منفرد اِنفرادیت ہو۔آلوک کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مود ی کی اِختراعی قیادت میں قوم نئی سمتوں کی طرف بڑھ رہی ہے جو آئندہ جی 20 سمٹ کی صدارت کریں گے جو کہ ہندوستان کے ہر شہری کے لئے فخر کی بات ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور محکمہ سکولی تعلیم آنے والے دِنوں میں بھی اِس مشق کو جاری رکھے گا۔اُنہوں نے زونل ، ضلع اور صوبائی سطح پر ہونے والے اِنتخاب کے لئے سماگراہ شکھشا اور سکول ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، ڈائریکٹر فائنانس افتخار حسین ، سپیشل سیکرٹری ایس اِی ڈی ناصر وانی اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی پرشوتم کمار ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور سماگراہ شکھشا ایچ آر پکھرو ، ایس اِی ڈی اور ایس سی اِی آر ٹی کے دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج کنیتھیا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جس میں اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ سماگراہ شکھشا نئی تعلیمی پالیسی ۔2020 کے مطابق آرٹ اینڈ کلچر ، کھیل اور دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے جامع نقطہ نظر پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کلا اُتسو میں ہمارے ثقافتی تاثرات کی شناخت ، دریافت ، مشق،اِرتقا اور سمجھنے کا ایک مکمل عمل شامل ہے جو شرکا¿ کو مکمل ثقافتی تجربہ جینے کے قابل بناتا ہے ۔اِس کے علاوہ شرکا¿ کی مختلف صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے اور انہیں اَپنے سفیر کے طور پر تیار کرتا ہے ۔ اُنہوں نے شرکا¿ کو ان کی پرفارمنس کے لئے نیک تمناﺅں کا اِظہار بھی کیا تاکہ قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جنوری 2023ءمیں منعقد ہونے والے ” پریکشاپہ چرچہ“ کے چھٹے ایڈیشن میں طلباء، اَساتذہ اور والدین کی شرکت پر بھی زور دیا اور تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ” پریکشاپہ چرچہ۔2023 ئ“کو مقبول بنائیں جس کے لئے رجسٹریشن 30 دسمبر 2022ءکو بند ہوجائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی کو بہت کم وقت میں عوامی مقبولیت حاصل ہوئی /الطاف بخاری

Next Post

معیشت مضبوط، مالیاتی خسارہ ہدف کے اندر رہے گا/سیتا رمن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
معیشت مضبوط، مالیاتی خسارہ ہدف کے اندر رہے گا/سیتا رمن

معیشت مضبوط، مالیاتی خسارہ ہدف کے اندر رہے گا/سیتا رمن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS