مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح
جموںانفو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں جموںوکشمیر کے اَپنی نوعیت کے پہلے جینٹک کلینک اور جینٹک لیبارٹری کا اِفتتاح کیا اور ” قبل اَز پیدائش کی تشخیص ، طریقہ کار اور جینیاتی مشاورت کا کردار“ کے موضوع پر سی ایم اِی کا بھی اِفتتاح کیا۔سی ایم اِی کا اِنعقاد شعبہ پیڈیاٹرک اور یڈیو ڈائیگناسس جی ایم سی جموں نے اِنسٹی چیوٹ آف ہیومن جینٹکس، جموں یونیورسٹی کے اِشتراک سے کیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تقریب کا اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جموںوکشمیر صحت شعبے میں جینٹک کلینک اور جینٹک لیبارٹری کے قیام کے ساتھ ایک اَچھی شروعات کی گئی ہے جو یہاں کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بدل دے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سٹیٹ آرٹ سینٹر جموںوکشمیر میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ اور پیڈیاٹرک کیئر میں نمایاں طور پر بہتر ی لائیں گے۔مشیر موصوف نے اِس تقریب کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سی ایم اِی اِس ادارے کو نوزائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ میں کسی بھی قسم کی طبی ضرورتوں سے نمٹنے کے قابل بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بالخصوص بچوں کی ریکھ ریکھ میں بہتر تشخیص اور طبی اقدام وقت کی ضرورت ہے اور یہ سی ایم اِی اِس کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایمز اور دیگر نامور صحت اِداروں کے قابل ذِکر ہیلتھ کیئر کرنے والے پیشہ ور اَفراد اور محققین کے تحت منعقد ہونے والے مختلف استفساری سیشن اِس ہسپتال کے طبی ماہرین اور طالب علموں کو نوازائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ کے شعبے میں اہم معلومات فراہم کریں گے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ قبل اَز پیدائش کی تشخیص کی اہمیت کے پیش نظر یہ سی ایم ای ایک اِنتہائی ضروری پروگرام ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مسلسل اَپ گریڈ کر رہی ہے اور دُور دراز علاقوں میں بہتر سہولیات قائم کی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ طبی مسائل کے چیلنجوں سے سختی سے نمٹ رہی ہے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما نے اِس سی ایم اِی کے بارے میں مختصر بات کی۔سی ایم اِی کے اِفتتاح سیشن میں ” قبل اَز پیدائش کی تشخیص ، طریقہ کار اور جینیاتی مشاورت کا کردار“ پر ایک اِستفساری سیشن شعبہ امراض نسواں اور پرسوتی ایمز نئی دہلی کی پروفیسر اپرنا شرما نے منعقد کیا۔سی ایم اِی میں ایڈمنسٹریٹر، ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال ، جی ایم سی جموں ، جی ایم سی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، ملک بھر کے نامور اِداروں کے طبی محققین ، سینئر رہائشی اور طلباءکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔






