ڈی سی شوپیان نے پنچایت اِنتخابی فہرست پر نظر ثانی کی تیاریوں کا لیاجائزہ
شوپیانانفوضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچ کمار واشیا جو کہ ضلع پنچایت الیکشن آفیسر بھی ہیں ، نے پنچایت اِنتخابی فہرست پر نظر ثانی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اِی آر اوز اور اے اِی آر اوز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ووٹرلسٹ پر نظرثانی کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ لگن سے کام کریں تاکہ آئندہ اِنتخابات کے لئے ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت بے عیب ہو۔اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ہدایات کے مطابق سختی سے نظر ثانی کریں اور اِس عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ نئے ووٹروں اور چھوڑے ہوئے ووٹروں کو شامل کرنے کے دوران اِنتہائی احتیاط برتیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اہل ووٹروں کو بروقت شامل کرنے پر زور دیا او راہل ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ووٹر لسٹ میں اِندراج کے لئے گاﺅں کی سطح پر نامزد اَفسران سے رابطہ کریں۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم زینہ پورہ ، اے سی ڈی ، ڈی اِی او ، بی ڈی او او ردیگر متعلقین نے شرکت کی۔






