ڈی سی گاندربل نے کھیر بھوانی مندر اور آرکیولوجیکل سائٹ شہامہ کا کیادورہ
گاندربلضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ اور آرکیولوجیکل سائٹ شہامہ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ دونوں مقامات کی ترقی اور تزئین و آرائش کے لئے ضروری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کھیر بھوانی مندر تولہ مولہ کا دورہ کرتے ہوئے اِس کی تزئین و آرائش کے لئے ترقیاتی ضروریات کے بارے میںخود جائزہ لینے اور مندر کی سہولیات کو مزید بڑھانے کے لئے شرائین کا چکر لگایا۔اِس موقعہ پر درمتھ ٹرسٹ کے نمائندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مندر کی تزئین و آرائش اور مجموعی ترقی کے لئے متعدد ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا جن میں گھاٹ کی ترقی ، ڈبہ سائٹ کی اَپ گریڈیشن ، مندر کی مرمت کے کام ، رین شیڈوں کی اَپ گریڈیشن ، واش روموں ، ہون شالہ ، لینڈ سکیپنگ اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو عقیدت مندوں کے لئے مندر کے اَندر سہولیات کو مزید بڑھانے کے لئے تزئین و آرائش کے کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ایگزیکٹیو اِنجینئر کو ضروری ہدایات دیں کہ وہ اہم کاموں کا منصوبہ تیار کریں جو مندر کی مجموعی ترقی کے لئے درکا ر ہیں جن میں لینڈ سکیپنگ ، فصیل بندی ،پینے کے پانی ، راستوں کی ترقی اور مندر کے اَندر دیگر کام شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ تحصیل دار تولہ مولہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد اَز جلد زمین کی حد بندی کو یقینی بنائیں تاکہ فصیل بندی کا منصوبہ اِس کے مطابق کیا جائے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے آرکیولوجیکل سائٹ شہامہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں اس کے تحفظ کے لئے متعلقہ اَفراد کو ضروری ہدایات بھی دیں۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، اے اِی اِی آر اینڈ بی ، تحصیل دار تولہ مولہ او رتحصیل دار گاندربل بھی تھے۔






