Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سوربھ بھگت نے پلوامہ میں پی ایم کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کی بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح

by Indian Times
20/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوربھ بھگت نے پلوامہ میں پی ایم کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کی بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح
پلوامہانفوجموںوکشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ( جے اے کے اِی ڈی اے) اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کسانو ں کو آبپاشی پمپوں کو بجلی سے چلانے کے لئے سولر اَنرجی کے اِستعمال کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت کی صدارت میں یہ پروگرام آج یہاں پلوامہ میں منعقد ہوا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جے اینڈ کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انو ویشن کونسل ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ’جے اے کے اِی ڈی اے‘ ایگزیکٹیو اَفسران ’ جے اے کے اِی ڈی اے‘ کے علاوہ باغبانی اور زراعت محکموں ، ضلع اِنتظامیہ پلوامہ اور جکیڈا کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ پروگرام سوربھ بھگت نے اَفسران اور کسانوں کو مرکز ی وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی کی طرف سے پی ایم کُسم سکیم کے تحت مختلف فوائد اور مراعات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ یہ سکیم کسانوں کو 10ایچ پی صلاحیت تک کے سبسڈی والے سولر اَنرجی سے چلنے والے پمپ نصب کرنے، اے سی اور ڈی سی سرفیس اور سبمر سیبل پمپس اِنتخاب کے ساتھ آبپاشی کے مقاصد کے لئے لگانے کی اِجازت دیتی ہے۔ اُنہوں نے گرڈ کنکٹیڈ روف ٹاپ سولر سکیم کے بارے میں بھی بتایا جس کے تحت ڈِسکامز کے گھریلو صارفین کو 65 فیصد کی اِجتماعی سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے بجلی بِلوں کو نیٹ میٹرنگ کے طریقہ کار کے تحت اَدا کرنے کے لئے سولر پلانٹس کی تنصیب کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے گرڈ کنکٹیڈ روف ٹاپ سولر سکیم کے بارے میں کہا کہ اِس طرح کی سکیمیں جموںوکشمیر یوٹی میں بجلی کی دستیاب پر موجودہ دباﺅ کا واحد اور قابل عمل حل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی سکیمیں ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ او رتمام سرکاری دفاتر میں مستقبل قریب میں فافذ کی جائیں گی تاکہ بجلی پر اَنحصار ختم کیا جاسکے ۔ یہ مرکزی حکومت کی سبسڈی والی سکیم سے فائدہ اُٹھانے کی کے لئے عوام الناس کے لئے ایک مثال قائم کرے گا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پمپ لگانے سے کسان طبقے کو بجلی کے چارجز کے بوجھ سے نجات ملے گی اور اِس طرح وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے ۔اِس سے کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ ہوگا۔پی ایم کُسم سکیم کے دو اہم اجزا¿ ہیں جزو” بی“ کے تحت ڈیزل سے چلنے والے پمپوں کو سولر پمپ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نئے پمپوں کو غیر گرڈ والے علاقوں میں بھی ڈی سینٹر لائزڈ ایپلی کیشن کے تحت نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ جزو ” سی “ کے تحت کسانوں کے ذریعہ بجلی کے پمپوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے پمپوں سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔وزارت دونوں زُمروں کے تحت پمپ کی قیمت کا 50 فیصد سبسڈی فراہم کرتی ہے ،جموںوکشمیر حکومت 30فیصد لاگت فراہم کر رہی ہے اور اِستفادہ کنند گان اور کسان کو پمپ کی صرف 20فیصد لاگت برداشت کرنی پڑتی ہے جو کسی بھی بینک کی طر ف سے معمولی شرح سود پر بھی مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔یہ سکیم واٹر یوز ر ایسو سی ایشنز سے 10ایچ پی صلاحیت تک کمیونٹی اور کلسٹر پر مبنی آبپاشی پمپوں کی تنصیب کی بھی اِجازت دیتی ہے ۔ بتایا گیا کہ ضلع پلوامہ کو 161سولر پمپوں کا ابتدائی ہدف مختص کیا گی اہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں پی ایم۔کُسم کے آسانی سے عمل آوری کے لئے ضلع سطح کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔مزید برآں، کاشت کار 0.5میگاواٹ سے 2.0 میگاواٹ کی گنجائش والے گرڈ سے منسلک سولر پاور پلانٹس بھی ڈسکامز کو بجلی کی فروخت کے ئے بنجر لینڈ بینکوں پر لگا سکتے ہیں اور 40 لاکھ روپے فی میگاواٹ سالانہ کما سکتے ہیں۔پی ایم ۔ کُسم سکیم اور روف ٹاپ سولر سکیم کے تحت سولر پمپوں کے بارے میں تمام متعلقہ معلومات پر مشتمل پمفلٹ جیسے قیمتیں ، سبسڈی کی رقم ، اِستفادہ کنندگان کا حصہ اور ضلعی نوڈل اَفراد کے رابطہ نمبر کسانوں اور اَفسران میں تقسیم کئے گئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی اننت ناگ نے ایس این سی سروے کا کیاآغاز

Next Post

سیکرٹری ریلیف نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں اوپن سپورٹس کارنیول” و<لیو گندَو“کاکیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری ریلیف نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں اوپن سپورٹس کارنیول” و

سیکرٹری ریلیف نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں اوپن سپورٹس کارنیول” و<لیو گندَو“کاکیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS