Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری ریلیف نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں اوپن سپورٹس کارنیول” و<لیو گندَو“کاکیااِفتتاح

by Indian Times
20/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری ریلیف نے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں اوپن سپورٹس کارنیول” و<لیو گندَو“کاکیااِفتتاح
جموں           انفو      ریلیف آرگنائزیشن (ایم) کی طرف سے اپنی نوعیت کے پہلے پہل میںریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمشنر (ایم) کے کے سدھا کی طرف سے اعلان کردہ برین چائیلڈ” و<لیو گندَو“ کے عنوان سے سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، اِمداد ، باز آباد کاری اور تعمیر نو ناظم ضیاءنے مائیگرنٹ کیمپ جگتی میں ایک سپورٹس کارنیول کا اِفتتاح کیا۔سدھا نے کارنیوال کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 5 روزہ کارنیوال 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2022 ءتک منعقد کیا جا رہا ہے جس میںزائد اَز 1000 مائیگرنٹ بچے/کھلاڑی، لڑکے اور لڑکیاں 14 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ این جی او جگر فاو¿نڈیشن کے تعاون سے پیرا گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں زائداَز 86 پیرا ایتھلیٹس میں حصہ لیں گے۔کارنیول کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ریلیف ڈیپارٹمنٹ نے کھیل میدان جگتی میں پیرا ایتھلیٹس کے لئے خصوصی وہیل چیئر ریسنگ ٹریک تعمیر کیا ہے جو کہ جموںوکشمیر یوتی میں ان کے لئے بنائی گئی واحد سہولیت ہے۔ یہ پہل مختلف محکموں جیسے سیاحت ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز، این جی اوز رائزنگ ایتھلیٹس آف جے اینڈ کے اور جگر فاﺅنڈیشن کے اِشتراک سے کامیا ب رہی ہے۔ناظم ضیاءخان نے بچوں کی حوصلہ اَفزائی ، بااِختیار بنانے اور ان کی بہترین صلاحیتوں کو تیار کرنے کے اقدام پر ریلیف آرگنائزیشن کی تعریف کی ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے اُبھرتے ہوئے ایتھلیٹس کی طرف سے مائیگرنٹ بچوں میں کھیلوں کی حوصلہ اَفزائی، مائیگرنٹ کیمپوں کو مواقع اور جوش و جذبے کی جگہ بنانے کے لئے کئے گئے اشتراک اور اَچھے کام کی بھی سراہنا کی۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اِس طرح کے اقدامات ایک باقاعدہ معاملہ رہیں گے ۔اِس تقریب میں کشمیری ثقافت اور روایات کی بھی نمائش کی گئی جس سے نوجوان پود کو اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اور لنگویجز سے روشنا س کیا گیا۔اِس موقعہ پر طلباء، کھلاڑیوں ، اساتذہ ، کیمپ کے قیدیوں کے علاوہ اے سی ایل بھرت سنگھ ، سپیشل سیکرٹری سورج رکوال ، ڈائریکٹر فائنانس کلبھوشن ، ایس ایس پی جموں چندن کوہلی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں سپنا کوتوال اور مختلف شعبہ جات کے دیگر اَفسران موجود تھے۔ریلیف اینڈ رِی ہیبلٹیشن کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اِشتراک کے لئے ان کا شکریہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے کارنیول کو کامیاب بنانے میں ریلیف آڑگنائزیشن ( ایم ) کے اَفسران اور ملازمین کی ٹیم اور رائزنگ ایتھلیٹس اور جگر فاﺅنڈیشن کے سندھیا کے رضاکاروں کی بھی ستائش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے پلوامہ میں پی ایم کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کی بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح

Next Post

ڈی سی گاندربل نے لوگوں کی دہلیزتک ایک قابلِ رَسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی گاندربل نے لوگوں کی دہلیزتک ایک قابلِ رَسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

ڈی سی گاندربل نے لوگوں کی دہلیزتک ایک قابلِ رَسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS