ڈی سی گاندربل نے لوگوں کی دہلیزتک ایک قابلِ رَسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی ہدایت دی
گاندربل انفو ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ضلع بھر میں آج سے شرو ع ہونے والے ” بہتر حکمرانی ہفتہ ۔2022 کے تھیم:سوشاسن سپتہ۔پرشاسن گاﺅں کی اور“ کے سلسلے میں آج ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اَفسران ہفتہ بھر کی مہم کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے مطلع کیا کہ ” بہتر حکمرانی ہفتہ “ منانے کا مقصد ” پرشاسن گاﺅں کی اور“ کے تحت لوگوں کو ان کی دہلیز پر ایک قابل رسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی حکومت کے عزم کی تصدیق کرنا ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلعی اَفسران کو ضروری ہدایات دیں کہ عوام کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع میں عوامی شکایات کے ازاے اور آن لائن خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی مہم کے تحت اَپنی سرگرمیاں تیز کریں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں اور پی آر آئیز کو ضلع کی ترقی کے لئے ہفتہ بھر کی مہم کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں میں شامل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے بہتر حکمرانی کے لئے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس گاندربل میں دفاتر کے اِنتظام کے لئے ضلعی سطح کی کمیٹی سے کہا کہ وہ منی سیکرٹریٹ کمپلیکس میں بہتر عوامی خدمات کی فراہم کے لئے تنظیمی ڈھانچے کی اِصلاح کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ اُنہوں نے اُنہیں صفائی ستھرائی ، ویسٹ مینجمنٹ ، مناسب اِشارے ، معلوماتی بورڈ اور عوام کی بہتر ی کے لئے ٹھوس فیصلے کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، اے ایس پی ، ایس ڈی ایم کنگن ، سی پی او ، اے سی آر ، ڈی ٹی او کے علاوہ دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے ڈی ڈی سی ، سی پی او اور اے سی آر کے بی ڈی او آفس گاندربل کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا او روہاں آنے والے لوگوں کو بروقت خدمات کی فراہمی اور معیاری شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے لئے ا۔فسران کو ضروری ہدایات دیں۔






