Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی سی بارہمولہ نے ضلع میں ” بہتر حکمرانی ہفتہ “ کی تقریب کا کیااِفتتاح

by Indian Times
20/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بارہمولہ نے ضلع میں ” بہتر حکمرانی ہفتہ “ کی تقریب کا کیااِفتتاح
بارہمولہ   /   انفو           /     عوامی شکایات کے فوری اور مو¿ثر طریقے سے نمٹانے اور لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ’سرکار ہر شہر کے دوار‘ کے تھیم کے تحت آج ضلع بھر میں ’پرشاسن گاوں کی اور‘ کے عنوان سے ’بہتر حکمرانی ہفتہ‘ منایا جا رہا ہے۔اِس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج یہاں ڈاک بنگلہ میں ایک ورکشاپ کا اِفتتاح کیا ۔اِفتتاحی ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یوسف راتھر، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، محکمہ تعلیم ، دیہی ترقی محکمہ کے اَفسران ، دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ اِستفادہ کنندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا تاکہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی خدمات او رسکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کی جاسکے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی ایم جے اے وائی ۔ صحت کے تحت مختلف اِستفادہ کنند گان میں گولڈن کارڈ تقسیم کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سٹالوں کے معائینے کے بعد اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” بہتر حکمرانی ہفتہ“ ہمیں ایک شفاف اور مو¿ثر پبلک ڈیلیوری سسٹم بنانے اور گورننس کو مزیدبہتر بنانے کے لئے موقعہ فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ نے عوامی شکایات کے اَزالے اور خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے ” بہتر حکمرانی ہفتہ “ کے موقعہ پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے تفصیلی منصوبے تیار کئے ہیں تاکہ عوام کو نچلی سطح پر فائدہ پہنچایا جاسکے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے مزید کہا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران ضلع بھر میں کورپشن ، منشیات کے اِستعمال سمیت مختلف اقدامات کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانے کے لئے مختلف سرگرمیاں بھی کی جائیں گی۔دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس ماہ کی 25تاریخ تک بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام میں شناخت کئے گئے تقریباً6,000 اِستفادہ کنند گان کے لئے خود روزگار سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے اَفسران کو ہدایت دی۔اُنہوں نے مختلف شعبوں میں مختلف محکموں کی طرف سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے گورننس کوبہتر کرنے اور بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اختراعی اقدامات کو سراہتے ہوئے تعلیم، صحت اور اس طرح کے دیگر محکموں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے عوامی خدمت میں انتھک محنت کی۔اُنہوں نے تمام ضلعی افسران پر مزید زور دیا کہ وہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مثالیں قائم کریں کہ نچلی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی گاندربل نے لوگوں کی دہلیزتک ایک قابلِ رَسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

Next Post

دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی تمام جائیدادوںکوضبط اور منہدم کردیاجائےگا/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی تمام جائیدادوںکوضبط اور منہدم کردیاجائےگا/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے والی تمام جائیدادوںکوضبط اور منہدم کردیاجائےگا/ڈی جی پی دلباغ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS