اِنتظامی کونسل نے بے گھر بچوں کی باز آباد کاری سے متعلق پالیسی کو منظوری دی
جموں انفو اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں آج لیفٹیننٹ گور نر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بچوں کو مختلف خطرات سے بچانے کے لئے بے گھر بچوں کی باز آباد کاری سے متعلق پالیسی کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا نے شرکت کی۔جووینائل جسٹس ایکٹ کے اَصولوں کے مطابق چلڈرن اِن سٹریٹ سیویشنز اُن بچوں کے زُمرے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ ریکھ اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ ایکٹ حکومت کو مزید یہ اِختیار دیتا ہے کہ وہ ایسے بچوں کی بحالی کے لئے پالیسی وضع کرے۔اِس سے قبل محکمہ سماجی بہبود نے ایم ڈی آئی سی پی ایس( مشن وتسالیہ) سے ایسے سی آئی ایس ایس کی شناخت کے لئے ایک مشق کی تھی اور اَب تک ایسے 687 بچوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔پالیسی کے مطابق صحت ، سکولی تعلیم، مکانات و شہری ترقی ، آر ڈی ڈی ، داخلہ، محنت و روزگار محکموں کو مخصو ص کردار اور ذمہ داریاںتفویض کی گئی ہیں تاکہ اِس پالیسی پر صحیح طریقے سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ جموںوکشمیر یوٹی میں اِس کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی نگرانی کرے گی۔مزید برآں ، محکمہ سماجی بہبود جموںوکشمیر کے تمام بچوں کے مستقبل کی حفاظت اور حفاظت کے لئے پالیسی کی عمل آوری کی باقاعدہ نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔






