دیویندر سنگھ رانا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
جموں انفو جموںوکشمیر کے سابق رُکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دیویندر سنگھ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ سماج کے مختلف طبقات بشمول یومیہ اُجرت کرنے والوں ، آشاورکروں ، ایس سی او ر کے پی کے مائیگرنٹ ، کنبوں اور شہدا¿ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔جموںوکشمیر میںاِنڈسٹری اینڈ کوآپریٹیو سیکٹر کی ترقی اور سرکاری محکموں میں خالی اَسامیوں کی فاسٹ ٹریک بھرتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیویندر سنگھ رانا کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے تمام جائز مسائل پر غور اور مناسب کارروائی کی جائے کی۔






