Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائےگا/ ڈی جی پی دلباغ سنگھ

by Indian Times
21/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائےگا/ ڈی جی پی دلباغ سنگھ
سری نگر     جے کے این ایس        جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ وادی کشمیر کی صورتحال اگلے4 مہینوں میں بہتر ہو جائے گی کیونکہ سیکورٹی فورسز نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اے ڈی جی پی کشمیر وجئے کمار کے ہمراہ گاندربل کادورہ کرنے کے دورن یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال سب سے زیادہ پرامن ہے۔ ڈل جھیل زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سیاح آ رہے ہیں۔ پولیس چیف نے کہاکہ ملی ٹنٹووں کے کچھ ماڈیول ملی ٹنسی کو برقرار رکھنے کےلئے سرگرم ہیں جبکہ ملی ٹنٹ تنظیموں کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو چکا ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ کشمیروادی میں سیکورٹی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے3سے4 ماہ میں صورتحال مزید پرامن ہو جائے گی۔ ٹی آر ایف کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال پر، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ ملی ٹنسی کے خوف کو زندہ رکھنے کے حربے ہیں اور یہ سب آئی ایس آئی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ غیر مقامی، اقلیتوں اور معصوموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہاکہ پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کشمیر میں کون رہے گا۔ یہ جموں و کشمیر کی حکومت ہے جو فیصلہ کرے گی کہ کس کو یہاں کام کرنے کےلئے کشمیر میں رہنا ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملی ٹنسی کے خلاف آپریشن ہر ہفتے جاری ہے،اوریہ کہ ملی ٹنسی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائے گا۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ باقی چھپے ہوئے ملی ٹنٹ درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر کے رہائشی علاقوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔پولیس چیف نے کہا کہ ہم باغات کے اتھ ساتھ جنگلات میں بھی ملی ٹنٹوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

انتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کو منظوری دی

Next Post

میجر جنرل موہت سیٹھ نے سنبھالاGOC کاو¿نٹر انسرجنسی کلو فورس کا عہدہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
میجر جنرل موہت سیٹھ نے سنبھالاGOC کاو¿نٹر انسرجنسی کلو فورس کا عہدہ

میجر جنرل موہت سیٹھ نے سنبھالاGOC کاو¿نٹر انسرجنسی کلو فورس کا عہدہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS