انتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کو منظوری دی
جموں انفو اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے زمین کی منتقلی کے لئے مختلف محکموں کی تجاویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگراور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے گاﺅں پلکھ تحصیل بسوہلی ضلع کٹھوعہ میں واقع شاملاتِ دیہہ( محفوظ کاہچرائی) کی 121 کنال 11مرلہ اَراضی کو بحق سکاسٹ جموںتاکہ اس پہاڑی علاقے میں نئے کرشی وگیان کیندر کا قیام عمل میں لایا جائے اور 122کنال 18 رقبے کی ریاستی اَراضی کے بدلے میں گاﺅں جھانکر میں واقع کاہچرائی مقصد کے لئے منتقلی تجویز کو منظوری دی۔یہ مختلف زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پیدا وار کو بہتر بنانے کے لئے بیداری پیدا کر کے علاقے کے کسانوں کو موقعہ فراہم کرے گا۔انتظامی کونسل نے علاقے میںمطلع کردہ اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح کے مطابق منتقلی کی قیمت کی ادائیگی پر بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف ) کے ذریعے ” اے ایم کے “ نامی بی او پی کے قیام کے لئے گاﺅں مکوال تحصیل منڈل ضلع جموں میں واقع 6 کنال 12مرلہ ریاستی اراضی کو بھی منتقل کیا ۔ اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر فارسٹ( کنزرویشن) ایکٹ 1997 کے تحت چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ رینج (لانگ رینج) کے قیام کے لئے باہو کنزرویشن ریزرو میں 135.57 ہیکٹر اراضی کے اِستعمال کی بھی اِجازت دی۔






