Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئیز میں نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری اور نئی پولی تکنیک کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا

by Indian Times
22/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئیز میں نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری اور نئی پولی تکنیک کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا

 

جموں      انفو           پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج تمام صنعتی تربیتی اداروں ( آئی ٹی آئی ) میں نظر ثانی شدہ نصاب کے نفاذ پر زور دیا اور تمام اضلاع میں نئی پولی ٹیکنک کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ یہ ہدایات ڈاکٹر سامون نے اس سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔ ایم ڈی جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں و کشمیر اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کی مرکزی وزارت نے 2009-2010 کے دوران جموں و کشمیر کے لئے ” سب مشن آن پولی ٹیکنک کے تحت کوارڈینیٹڈ ایکشن فار سکل ڈیولپمنٹ “ ااسکیم کے تحت 18 نئی پولی ٹیکنک کو منظوری دی تھی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 18 پولی ٹیکنک میں سے 9 کشمیر ڈویژن میں تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، گاندر بل ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ شامل ہیں ۔ اسی طرح جموں ڈویژن میں ڈوڈہ ، کشتواڑ ، رام بن ، پونچھ ، اودھمپور ، ریاسی ، کٹھوعہ ، سانبہ اور راجوری سمیت 9 پولی ٹیکنک تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ راجوری اور پلوامہ اضلاع کی 2 پولی ٹیکنک بالترتیب بابا غلام شاہ بادشاہ اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ پلوامہ کے کیمپس میں قائم کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ 18 پولی ٹیکنک میں سے گورنمنٹ پولی ٹیکنک بارہمولہ ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، گاندر بل ، بانڈی پورہ ، سانبہ ، کٹھوعہ اور ریاسی کو نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ اودھمپور ، شوپیاں ، کپواڑہ اور ڈوڈہ کے جی پیز کو بھی حال ہی میں نئی عمارتوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ محکمہ کی طرف سے نامکمل پولی ٹیکنک عمارتوں کے سلسلے میں نظر ثانی شدہ کے طور پر ان کی جلد تکمیل کیلئے انہیں بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے جے کے پی سی سی اور آر اینڈ بی جموں و کشمیر کے سی ای سے کہا کہ وہ سرکاری پولی ٹیکنک عمارتوں کے کاموں کو تیزی سے مکمل کریں تا کہ ایس ڈی ڈی کو پولی ٹیکنک کو نئے کیمپس میں منتقل کرنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں سے بھی کہا کہ وہ ڈی پی آر کے ساتھ فنڈز کی اضافی ضرورت کا جواز پیش کریں تا کہ پروجیکٹ کی اے اے لاگت پر نظر ثانی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کو تجویز کی سفارش کی جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے صد فیصد داخلوں کیلئے ایس ڈی ڈی عہدیداروں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کشتواڑ اور پونچھ میں باقی تمام پولی ٹیکنک کے باقاعدہ کیمپس میں شفٹ ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کشتواڑ پولی ٹیکنک کی عمارت کو مارچ تک ، اودھمپور پولی ٹیکنک کو اگلے ماہ اور پونچھ کو اگلے سال مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور شوپیاں میں نئے پولی ٹیکنک کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ اضافی فنڈنگ کے ساتھ اگلے 3 ماہ کے اندر سول کام مکمل کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیئر مین قومی اقلیتی کمیشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS