Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
22/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

جموں     انفو         ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ” جامع ایکسپورٹ پروموشن پالیسی ( سی اِی پی پی ) “بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے حال ہی میں تشکیل دئیے گئے تکنیکی ورکنگ گروپس ( ٹی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر جنرل سیر ی کلچر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر جنرل پشوپالن کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، ٹی ڈبلیو جی کے دیگر ممبران اور محکمہ کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر سے زرعی اجناس کے فروغ اور زرعی برآمدات میں حصہ بڑھانے کے لئے ایک مناسب پالیسی نظام وضع کرنے پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لئے ” برانڈ جے کے “ کو اِس کی اِنفرادیت اور معیار کے لئے فروغ دینے ، برآمدات کے مواقع کے لئے کسانوں کو قابل اور بااِختیار بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کی برآمدی بنیاد کو متنوع بنانے کے لئے مختلف دیگر ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اَتل ڈولونے میٹنگ میں کہا کہ جموںوکشمیر میں متنوعی زرعی اجناس کی برآمد کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور ہمیں اِس صلاحیت کے مطابق برآمدی فروغ کی پالیسی کو وضع کرنے کے لئے اَپنی مہارت کو بروئے کار لانا چاہیے۔ اُنہوں نے ہر ٹی ڈبلیو جی کے چیئرمینوں اور ممبران سے کہا کہ وہ برآمدی فروغ کے لئے مصنوعات کی مخصوص سفارشات پیش کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار نے ٹی ڈبلیو جی کے ممبران پر مزید زور دیا کہ وہ اِس موقعہ کویہاں کے زرعی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام کے لئے استعمال کریںجو طویل مدت میں جموںوکشمیر کی زرعی برآمدات کو فروغ دے گا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ زرعی شعبے کی برآمدی سرگرمیوں میں شامل تمام شراکت داروں کے لئے صلاحیت سازی پروگرام ترتیب دیں۔اَتل ڈولو نے ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ڈبلیو جی کے اَراکین کے درمیان ہم آہنگی اور اس پالیسی کے کامیاب عمل آوری کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تفویض کردہ ذمہ داریوں پر تیزی سے کام کریں تاکہ زرعی اجناس کے فروغ کے لئے ایک ٹھوس پالیسی بروقت وضع کی جا سکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید سربراہان سے کہا کہ وہ آئی جی ٹیگنگ کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کریں تاکہ مختلف شراکت داروں اور کسانوں کو بھی آئی جی ٹیگنگ کے فوائد سے آگاہ کیا جاسکے۔میٹنگ میں دونوں وائس چانسلر وں اور ٹی ڈبلیو جی کے دیگر تکنیکی ماہرین نے جموںوکشمیر سے زرعی اجناس کے فروغ کے لئے ایکسپورٹ پروموشن پالیسی بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات دیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئیز میں نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری اور نئی پولی تکنیک کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS