Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

by Indian Times
22/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

سری نگر.      جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روزواضح کیاکہ کہ وادی میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتی برادری کے ملازمین کی حفاظت کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے منتقلی کے مطالبہ کولیکرا حتجاج کرنے والوں کو ایک’دوٹوک اور واضح‘ پیغام بھیجا کہ گھر بیٹھنے کےلئے کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموںمیں ایک تقریب کے حاشےے پر نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری پنڈت ملازمین ہڑتال پر ہیں اور میں ان کےساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور ان کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کیں۔منوج سنہا نے کہاکہ ان میں سے تقریباً سبھی کو ضلعی کمشنروں، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر سرکاری عہدیداروں کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔تاہم، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے، اور کچھ کو شہر کے قریب دیہاتوں میں رکھا گیا ہے کیونکہ محکمہ دیہی ترقی میں تعینات افراد کو شہر میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کیاکہ اقلیتی ملازمین کو کسی بھی دفتر میں اکیلے تعینات نہیں کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کےساتھ مزید2 سے3 افراد کو تعینات کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ہر ضلع اور راج بھون میں ایک افسر کو ان کی شکایات پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کیا ہے، وہ ان کی بات سن رہے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی تلاش میں ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ تمام مستحق ملازمین کو ترقی دی گئی ہے،اور ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ پوسٹوں پر ترقی کی فہرست پبلک سروس کمیشن کو بھجوائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان کی تقرری 2015 میں ہوئی تھی جبکہ وہ 2014 تک جنرل کیٹیگری یازمرے کے ملازمین کی فہرست کو پہلے ہی کلیئر کر چکے ہیں اور ان کی فہرست پائپ لائن میں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ تشویش کا صرف ایک حقیقی مسئلہ ہے، جو ان کی رہائش کا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے، زمین سے متعلق کچھ مسائل تھے لیکن اسے صاف کر دیا گیا تھا اور محفوظ جگہوں پر ان کی رہائش کے لئے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کئے گئے تھے۔ ان میں سے 1200 کو اپریل 2023تک رہائش فراہم کر دی جائے گی، اور 1800 مزید فلیٹس اگلے مالی سال کے دوران دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیکورٹی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکاکہناتھاکہ ’ہم نے ان کی (احتجاج کرنے والے ملازمین) کی تنخواہیں 31 اگست تک کلیئر کر دی ہیں، لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں گھر بیٹھ کر تنخواہیں ادا کی جائیں۔ انہوں نے کہایہ ان کے لئے ایک بلند اور واضح پیغام ہے اور انہیں اسے سننا اور سمجھنا چاہیے۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو ان کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے اور وہ انہیں سیکورٹی یا کوئی اور مدد فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔احتجاج کرنے والے ریزرو کیٹیگری یازمرے کے ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے جو جموں میں بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان کی نقل مکانی کا مطالبہ کر رہے ہیں،کے بارے میںلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا’انہیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ کشمیر ڈویڑن کے ملازمین ہیں اور ان کا جموں تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے ان کے مطالبے پر غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اگر کوئی موقع ملا تو ہم اس کے مطابق پالیسی بنائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ:مرکزی وزیرداخلہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 کوئی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا:امت شاہ

منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ:مرکزی وزیرداخلہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS