وادی میں ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے/ ترون چھک
جموں 24 دسمبر یو این آئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چھوگ نے واضح کیا کہ بھاجپا کشمیری پنڈتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وادی میں ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے ہیں۔ا±ن کے مطابق عام شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو قبر تک پہنچایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری ترون چھوگ نے ہفتے کے روز کہاکہ پارٹی بلدیاتی ، پنچایتی اور اسمبلی چناو کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ا±ن کے مطابق جموں وکشمیر میں چناو کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے لہذا اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترون چھوگ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے ساتھ اپنی وابستگی جتائی ہے لہذا اسمبلی چناو میں بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔کشمیر کے حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ وادی میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعدادوشمار سے یہ صاف ظاہر ہے کہ کشمیر میں حالات پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے۔ا±ن کے مطابق عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو قبر تک پہنچانے کا کام جاری ہے اور مستقبل میں بھی اس پر سختی کے ساتھ عمل ہوگا۔بی جے پی جنرل سیکریٹری سے جب کشمیری پنڈتوں کو ٹرانسفر کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بھاجپا کشمیری پنڈتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لہذا ا±ن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غور وغوض کر رہی ہیں۔یو این آئی






