Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی کولگام نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
28/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی کولگام نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام  انفو        ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج یہاں منی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اَفسران کی میٹنگ میں یوم جمہوریہ تقریب 2023ءکی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس قومی تقریب کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے وسیع انتظامات کریں۔میٹنگ میں جلسہ گاہ میں سیکورٹی ، نشستوں کی جگہ ، کار پارکنگ ، ٹرانسپورٹیشن اور عمارتوں کی چراغاں ، ریفریشمنٹ کے علاوہ شرکا¿ کے لئے رہائش کے اِنتظامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پویس لائنز میں منعقد کی جائے گی اور وہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے جس کے بعد جے کے پی ، سی آر پی ایف ، این سی سی ، پولی بینڈ ، خواتین دستے ، این سی سی اور سکولی بچوں پر مشتمل پریڈ ہوگی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے پیشگی اِنتظامات کریں۔متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرد موسم کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ، بغیر پریشانی ریہرسل اور آخری دِن کی تقریبات کے لئے گرمائش کے اِنتظامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران اور ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب کے اِنتظامات کرتے ہوئے قریبی رابطوں کو برقرار رکھیں۔میٹنگ میں پی ڈی ڈی کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مقامی پر سٹینڈ بائی ڈی جی سیٹ لگانے کی ہدایت دی گئی ۔ میونسپلٹی اور پاور ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ قصبے کی اہم عمارتوں کو چراغاں کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو رنگارنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت دی۔تمام محکموں اور اِداروں کے سربراہاں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے دفاتر اور اِداروں کے اَندر قومی پرچم لہرائیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، ایس ڈی ایم ، اے سی پی ، ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر ، ڈی وائی ایس پی ، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں ، آر اینڈ بی ، سی اِی او ، سی ایم او ، فوج ، سی آر پی ایف کے اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کی شہریوں سے براہِ راست بات چیت

Next Post

ڈی سی اَننت ناگ نے شکایات کے اَزالے کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی اَننت ناگ نے شکایات کے اَزالے کا جائزہ لیا

ڈی سی اَننت ناگ نے شکایات کے اَزالے کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS