Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

شوپیان میں روزگار میلہ کا اِنعقاد

by Indian Times
28/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیان میں روزگار میلہ کا اِنعقاد
شوپیان انفو              ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر شوپیان نے آج یہاں اَپنے کیمپس میں آئی ٹی آئی کے تربیت یافتہ فارغ التحصیل کے لئے ایک جاب میلے کا اِنعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔میلے میں کئی کمپنیوں نے حصہ لیا تاکہ آئی ٹی آئی کے تربت یافتہ فارغ التحصیل اور فائنل ایئر کے طلباءکی خدمات حاصل کی جائیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جاب میلے کا اِنعقاد پر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹرکی کاوشوں کو سراہا ۔ اُنہوں نے تربیت یافتہ فارغ التحصیل کے لئے ایسے میلے باقاعدگی سے منعقد کرنے کا مشورہ دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں اور صنعتی گھرانوں کے درمیان مزید مضبوط روابط قائم کئے جائیں تاکہ ہنر مند اُمید واروں کو ان کی حاصل کردہ صلاحیتوں کے مطابق ملازمتیں مل سکیں۔سچن کمار واشیانے طلبا پر زور دیا کہ وہ اَپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیں اور منشیات سے پرہیز کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہر ٹیکنیکل اِدارے میں ایک پلیس منٹ سیل ہونا چاہیے جو ہنر مند نوجوانوں کو نوکریاں دِلانے میں مدد فراہم کرے۔اِس موقعہ پراَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کشمیر ڈویژن حکیم تنویر نے کہا کہ ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مزید جاب میلے منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے اِداروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کورسز اور نصاب کو موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اَپ گریڈ کریں۔ اُنہوں نے طلباءسے یہ بھی کہا کہ وہ ہنر کو مو¿ثر طریقے سے حاصل کریں تاکہ انہیں کمپنیوں کی طرف سے باعز ت شرائط پر ملازمت دی جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ پیشہ ور اَفراد میں مہارتیں سب سے زیادہ مطلوب خصویات ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حفصہ قیوم نے محکمہ کے پورٹل پر بے روزگار نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن اور نیشنل کیرئیر سروسز کے ساتھ ایمپلائمنٹ پورٹل کے اِنضمام پر زو ردیا تاکہ وہ مستقبل میں روزگار کے مواقع متعلق معلومات حاصل کرسکیں۔پلیس منٹ فیئر میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں اِنڈسٹریز بینک شوپیاں ، کشمیر ویلی مدرس ، شاداب ہسپتال ،فرائیڈ ے مدرس، ایکسس بینک شوپیاں، پیکس آٹو موبائلز ، ایل آئی سی ، کے وائی ہسپتال اور فرسٹ چوائس شامل ہیں۔جاب میلے میں زائد اَز 300 اُمید واروں نے شرکت کی۔ اِن کمپنیوں سے تقریباً 90 اُمید واروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور 110 اُمید واروں کو موقعہ پر ہی ایمپلائمنٹ پورٹل پر جسٹرکیا گیا ہے منتخب اُمیدواروں کو آجر جلد ہی خدمت میں شامل ہونے کے لئے بلائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی اَننت ناگ نے شکایات کے اَزالے کا جائزہ لیا

Next Post

پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS