Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

by Indian Times
28/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ
بھارت اب کمزور ملک نہیں ،ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں

سرینگر27/دسمبر/ سی این آئی/ پاکستان پر بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اب کمزور ملک نہیں ہے ہم اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں جو ہم نے سرجیکل سٹرایک سے ثابت بھی کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر پہچان مل رہی ہے اور دنیا بین الاقوامی فورم پر ملک کے خیالات کو سنتی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق دہرادون میں سوامی رام ہمالین یونیورسٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے اگر ہندوستان بین الاقوامی فورمز پر کچھ بولتا تھا تو دنیا ہندوستان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں سنتی تھی۔ لیکن آج جب ہندوستان بین الاقوامی فورمز پر کچھ بولتا ہے تو پوری دنیا کھلے کانوں سے سنتی ہے۔ اسی دوران انہوںنے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے اور تقسیم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوتا ہے ۔ زیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف اپنی درپردہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کو بھارتی فوج ناکام بنارہی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب سے سکتا ہے اور اس کا ثبوت ہم نے سرجیکل سٹرائک سے دیا ہے ۔ اس سے پہلے کوئی فضائی حملہ، سرجیکل اسٹرائیک نہیں تھا لیکن ہم نے کیا اور پیغام دیا کہ ہم اپنی سرزمین اور سرحد کے اس پار بھی تخریب کاروں کو مار سکتے ہیں۔وزیر نے ملک میں سیاسی میدان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بات کی۔سیاست دانوں کے قول و فعل میں فرق کی وجہ سے لوگوں کا سیاست دانوں سے اعتماد اٹھنے لگا۔ ہماری حکومت نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اسے ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شوپیان میں روزگار میلہ کا اِنعقاد

Next Post

اتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا کیاآغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا کیاآغاز

اتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا کیاآغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS