Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی بڈگام کا ٹاﺅن ہال ماگام میں عوامی شکایات ازالے کیمپ کا اِنعقاد

by Indian Times
03/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بڈگام کا ٹاﺅن ہال ماگام میں عوامی شکایات ازالے کیمپ کا اِنعقاد
بڈگام ۔۔۔۔  انفو     ۔۔۔۔     ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ماگام ٹاﺅن کا دورہ کیا اور ٹاﺅن ہال ماگام میں عوامی شکایات ازالے کیمپ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام نذیر احمد خان، صدر میونسپل کمیٹی ماگام مصطفی میر، ایس ڈی ایم بیروہ توفیق غازی ، وارڈ ممبران او رمختلف محکموں کے اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہارکرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو مختلف الاٹ شدہ پروجیکٹوں بشمول بابا محلہ ، کرالپورہ ڈبلیو ایس ایس میں ایک پُل ، ٹنگمرگ روڈ پر کلورٹ کی تعمیر ، ریٹیننگ وال اور دیگر پروجیکٹوں کی سٹیٹس رِپورٹس پیش کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے تمام جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عام لوگوں کے مطالبہ کے مطابق آر اینڈ بی سب ڈویشن کو ٹنگمرگ کے بجائے ماگام سے کام کرنے کی ہدایت دی او رمتعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ اِس سلسلے میں اعلیٰ حکام کے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے عوامی خدمات کی فوری فراہمی پر زور دیتے ہوئے تمام دفاتر کو عام لوگوں کی سہولیت کے لئے مربوط اَنداز میں کام کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ مقامی لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے نکاسی آب کی تعمیر ، آبپاشی ، تعلیم ، صحت شعبے ، سڑکوں کی ترقی ، سٹریٹ لائٹنگ ، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کاموں کو بھی تیز کیا جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے خود روز گار کے لئے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ ماگا م کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیت اور جاب فیئر کا اِنعقاد کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ماگا میں 1,300 نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور مختلف خود روزگار سکیموں کے تحت روزگار دیا جائے گا۔اُنہوں نے ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام نشاندہی شدہ جگہوں پر اِنسداد تجاوزات مہم چلائی جائے۔    اُنہوں نے ماگام کے تمام وارڈوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب اِنتظامات پر زور دیا۔اِس سے قبل مقامی پی آر آئیز ، بزرگ شہریوں اور دیگر معززین نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے اَپنے مطالبات اُٹھائے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اُن کے مطالبات بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ کہ ان کی جانب سے پیش کئے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماگا م کی سیاحتی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاﺅن علاقے میں سیاحتی سہولیات سے متعلقہ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی کولگام نے ڈی ایل ٹی سی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

راجوری حملہ بزدلانہ فعل :ملوثین کوضرور سزا ملے گی:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کااحتجاجی پنڈت ملازمین کو واضح پیغام

راجوری حملہ بزدلانہ فعل :ملوثین کوضرور سزا ملے گی:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS